دہلی میں اسمبلی انتخابات کی آہٹ ہے اور سیاسی لیڈروں کا وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ عروج پر ہے۔ عام آدمی پارٹی کی آتشی حکومت میں کابینہ کے وزیر کیلاش گہلوت نے وزارتی عہدہ اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
EPAPER
Updated: November 18, 2024, 11:05 AM IST | Agency | New Delhi
دہلی میں اسمبلی انتخابات کی آہٹ ہے اور سیاسی لیڈروں کا وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ عروج پر ہے۔ عام آدمی پارٹی کی آتشی حکومت میں کابینہ کے وزیر کیلاش گہلوت نے وزارتی عہدہ اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
دہلی میں اسمبلی انتخابات کی آہٹ ہے اور سیاسی لیڈروں کا وفاداریاں تبدیل کرنے کا سلسلہ عروج پر ہے۔ عام آدمی پارٹی کی آتشی حکومت میں کابینہ کے وزیر کیلاش گہلوت نے وزارتی عہدہ اور پارٹی سے استعفیٰ دے دیا ہے۔
واضح رہے کہ یہ عام آدمی پارٹی کے لئے الیکشن سے عین پہلے بہت بڑا جھٹکا ہے۔ پارٹی سے استعفیٰ دیتے ہوئے انہوں نے قومی کنوینر اروند کیجریوال کو خط لکھا اور اس میں پارٹی پر اور اسکے لیڈروں پر شدید تنقیدیں کی ہیں۔کیلاش گہلوت نے خط میں لکھا ہے کہ’’ شیش محل جیسے بہت سے شرمناک اور عجیب تنازعات ہیں، جو اب سبھی کو شک و شبہ میں ڈال رہے ہیں کہ کیا ہم اب بھی ایک عام آدمی ہونے پر یقین رکھتے ہیں؟
یہ بھی پڑھئے:ہندوستان اور چین کے درمیان تجارت کم ہوئی
یہ واضح ہے کہ دہلی حکومت اپنا زیادہ ترتوجہ کہاں لگاتی ہے۔ دہلی کے لئے کوئی حقیقی پیش رفت نہیں ہو سکتی اگر وہ مرکز سے لڑنے میں وقت گزارے تو میرے پاس عام آدمی پارٹی سے الگ ہونے کے علاوہ کوئی متبادل نہیں بچا ہے ۔اس لئے میں عام آدمی پارٹی کی بنیادی رکنیت سے استعفیٰ دے رہا ہوں۔‘‘عام آدمی پارٹی کی جانب سے فی الحال اس معاملے میں کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے لیکن اطلاع ہے کہ دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی سنگھ نے وزرت سے ان کا استعفیٰ قبول کرلیا ہے جبکہ پارٹی سے ان کا استعفیٰ فی الحال پارٹی کنوینر کیجریوال کے پاس زیر غور بتایا جارہا ہے۔