• Sun, 17 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی این سی آر: ٹھنڈ میں اضافہ، گھنے کہرے کے سبب کئی ریاستوں میں الرٹ جاری

Updated: November 17, 2024, 5:59 PM IST | New Delhi

دہلی، یوپی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں ٹھنڈ کا احساس ہونے لگا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق دہلی کا اوسط درجہ حرارت کم ہو کر۱۳؍ ڈگری سیلسیس کے آس پاس پہنچ سکتا ہے۔ اتر پردیش میں ۱۸؍ نومبرسے درجہ حرارت کم ہونے امکان ہے۔

Air pollution levels in Delhi are still quite high. Photo: INN.
دہلی میں ابھی بھی فضائی آلودگی کی سطح کافی اوپر ہے۔ تصویر: آئی این این۔

دہلی، یوپی، ہریانہ، پنجاب، راجستھان، مدھیہ پردیش سمیت پورے شمالی ہند میں ٹھنڈ کا احساس ہونے لگا ہے۔ حالانکہ دن میں دھوپ کی وجہ سے درجہ حرارت گرنے سے رک جاتا ہے لیکن آنے والے کچھ دنوں میں ٹھنڈ تیزی سے بڑھنے کا امکان ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق آنے والے دو سے تین دن میں دہلی - این سی آر میں ٹھنڈ میں اضافہ ہوگا، ویسے دہلی میں ابھی بھی فضائی آلودگی کی سطح کافی اوپر ہے۔ دہلی میں سنیچر کی صبح اس موسم میں اب تک سب سے زیادہ ٹھنڈ محسوس کی گئی۔ اس کے ساتھ ہی کہرے کی گھنی چادر بھی بچھی رہی۔ محکمہ نے دہلی میں درمیانی سطح یا گھنے کہرے کے سبب یلو الرٹ جاری کیا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے: منی پور میں حالات پھر کشیدہ، امت شاہ کی ریلیاں منسوخ، دہلی روانہ

امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ دہلی کا اوسط درجہ حرارت کم ہو کر۱۳؍ ڈگری سیلسیس کے آس پاس پہنچ سکتا ہے۔ سنیچرکی صبح دہلی میں صفدر جنگ کے پاس درمیانی سطح کا کہرا رہا جبکہ آئی جی آئی ایئر پورٹ کے پاس ہلکا کہرا ہونے سے صبح کے وقت حد نگاہ ۵۰۰؍ میٹر رہی۔ محکمہ موسمیات نے اتر پردیش کے کئی ضلعوں میں کہرے کیلئے الرٹ جاری کیا ہے، ان میں علی گڑھ، بریلی، مراد آباد، مؤ، سیتاپور وغیرہ شامل ہیں۔ اتر پردیش میں ۱۸؍ نومبرسے درجہ حرارت کم ہونے کا امکان ہے۔ یوپی میں سرد لہر روزانہ دستک دے رہی ہے۔ اس سلسلے میں ماہرین اور ڈاکٹروں نے لوگوں کو احتیاط برتنے کی صلاح دی ہے۔ دوسری طرف کیرالا میں گزشتہ کئی دنوں سے روزانہ بارش ہو رہی ہے۔ محکمہ موسمیات نے آج بھی یہاں کیلئے شدید بارش کا الرٹ جاری کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK