• Fri, 20 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

لسانی تنوع کیلئے دہلی میں تمام بورڈز ہندی، انگریزی، پنجابی اور اردو میں لکھے جائیں گے

Updated: December 19, 2024, 10:01 PM IST | New Delhi

دہلی حکومت نےحکم جاری کیا ہےکہ ’’لسانی تنوع کو فروغ دینے کیلئے شہر کے تمام سائن بورڈز پر ہندی، پنجابی، اردو اور انگریزی میں نام لکھے جائیں گے۔‘‘ یہ اقدام دہلی آفیشل لینگویجز ایکٹ ۲۰۰۰ء کے تحت کیا گیا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دہلی حکومت نے حکم جاری کیا ہے کہ شہر میں تمام سائن بورڈز پر نام ’’ہندی، اردو، انگریزی اور اردو‘‘میں لکھے جائیں گے۔ دہلی حکومت میں کام کرنے والے بیوروکریٹس کو بھی اپنے دفاتر کے باہر ان کے نام چار زبانوں ہندی،انگریزی، پنجابی اوراردومیں لکھنے ہوں گے۔‘‘ یہ اقدام ’’دی دہلی آفیشل لینگویجزایکٹ ۲۰۰۰ء‘‘کے تحت کیا گیا ہے جس کے مطابق شہر میں تمام سائن بورڈز پر ’’ہندی، انگریزی، اردو میں پنجابی ‘‘ میں نام لکھنے ہوں گے۔ہندی پہلی سرکاری زبان جبکہ اردواور پنجابی دوسری سرکاری زبان ہیں۔ فی الحال دہلی میں تمام سائن بورڈز پر نام انگریزی اور ہندی میں درج ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: جرمنی: ہزاروں شامی مہاجر ڈاکٹروں کی وطن واپسی پر شعبہ صحت میں بحران کا اندیشہ

اس ضمن میں سرکاری خط، جو ڈپارٹمنٹ آف آرٹس، کلچر اور لینگویج کے ذریعے ۴؍نومبر ۲۰۲۴ء کو جاری کیا گیا ہے، میں یہ انکشاف کیا گیاہے کہ ’’تمام شہری ادارے، ڈپارٹمنس اور خودمختار اداروں کو اس ایکٹ کی پاسداری کرنی ہے۔ لیفٹنٹ گورنر جنرل وی کےسکسینہ کی اجازت کے بعد اس خط میں یہ واضح ہے کہ ’’تمام سائن بورڈزپر ہندی، پنجابی، اردو اور انگریزی میں یونیفورم فونٹ سائز میں نام لکھے ہونے چاہئیں۔‘‘ خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کو ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ’’یہ احکامات میٹرو اسٹیشنوں، اسپتالوں، عوامی پارکس اور دیگر عوامی مقامات پر استعمال میں لائےجائیں گے۔اس کے بعد ہی دی پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ (پی ڈبلیو ڈی) احکامات کو مدنظر رکھتے ہوئے سڑکوں پر لکھے جانےوالے ناموں کو تبدیل کرنےکا کام شروع کرے گا۔‘‘

 

ڈپارٹمنٹ نے حکم جاری کیا ہے کہ ’’تمام حکومتی دفاتر، ڈپارٹمنٹس، خودمختاراداروں اور مقامی اداروںکو  ’’دی دہلی آفیشل لینگویجز ایکٹ ۲۰۰۰ء‘‘ کے نفاذ کی پاسداری کرنی ہوگی ـ۔‘‘ ایل جی کے حکم میں ۲۰۱۱ء میں وزارت داخلہ کی جانب سے جاری کیا گیا حکم بھی شامل ہے جس میں اس بات کو واضح کیا گیا ہے کہ ’’عوامی سائن بورڈز میں ہندی زبان کو اولین ترجیح دی جائے۔‘‘یاد رہے کہ ہندی زبان کو مقامی زبان ہونےکادرجہ حاصل ہے۔ ملک میں ہندی کے بعد انگریزی زبان کو ترجیح دی جاتی ہے۔پنجابی کو اس لئے زیادہ اہمیت حاصل ہے کیونکہ شہر کی زیادہ تر آبادی پنجابی زبان بولتی ہے جبکہ اردو کو اس کی ثقافت اور تاریخی نسبت کی وجہ سے اہمیت دی جاتی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK