• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

دہلی: اقوام متحدہ کے پناہ گزین دفتر کے سامنے شامی مہاجر اور اس کے بچے پر تیزابی حملہ

Updated: October 10, 2024, 10:04 PM IST | New Delhi

دہلی میں اقوام متحدہ کے دفتر برائے پناہ گزین کے سامنے سڑک پر رہنے والے شامی پناہ گزین رفعت اور اس کے ۱۱؍ ماہ کے بچے کو مقامی افراد نے تیزاب سے حملہ کرکے زخمی کر دیا۔ وہ علاقے میں ان کی موجودگی سے خفا تھے۔ متاثرہ کو صفدر جنگ اسپتال میں بھرتی کرایا گیا۔ پولیس نے معاملہ درج کرلیا ہے۔

Rafat, a Syrian refugee victim of an acid attack. Image: X
تیزاب حملے کا شکار شامی مہاجر رفعت۔ تصویر: ایکس

شامی مہاجررفعت اور اس کا ۱۱؍ مہینے کا بچہ دہلی کے وکاس پوری علاقے میں تیزاب پاشی کا شکار ہو گئے۔ رپورٹ کے مطابق مقامی افراد نے انہیں ارادتاً تیزابی خاصیت والے سیال کا نشانہ بنایا۔ رفعت اور اس کے بچے کو دہلی کے صفدر جنگ اسپتال میں،  نگہداشت والے کمرے میں رکھا گیا ہے، پولیس نے ابتدائی معاملہ درج کر لیا ہے۔ٹائمس آف انڈیا کی رپورٹ کے مطابق یہ حملہ ۳۰؍ ستمبرکو کیا گیا، جب رفعت کی بیوی نے عوامی بیت الخلاء استعمال کیا تو کئی افراد نے ان کے ساتھ بد سلوکی کی۔اور اس کے بعدجب حملہ آور کچھ کنستر کے ساتھ آئے تو رفعت نے بو محسوس کرکے خطرہ بھانپ لیا اور بھاگنے کی کوشش کی، لیکن ناکام رہا، اور حملہ آوروں نے اس پر تیزاب پھینک کر راہ فرار اختیار کی۔جھلسی ہوئی جلد کےدرد سے کراہتے ہوئے رفعت نےپاس کھڑے لوگوں سے مدد طلب کی، تبھی ایک موٹر سائیکل سوار نے انہیں اسپتال پہنچانے میں مدد کی۔

یہ بھی پڑھئے: بچوں کو جنگ، موسمی بحران کے سبب تشدد وجنسی استحصال کا سامنا: اقوام متحدہ کی سفیر

جب رفعت سے اس کے بارے میں تفصیل دریافت کی گئی تو اس نے ٹائمس آف انڈیا کو بتایا کہ وہ شامی شہری ہے جبکہ اس کی ۲۶؍ سالہ بیوی کا تعلق تھائی لینڈ سے ہے۔دونوں وکاس پوری میں اقوام متحدہ کے پناہ گزین دفتر کے سامنے سڑک پرسادہ زندگی گزارتے ہیں، لیکن ان کی موجودگی کے خلاف مقامی افراد میں نفرت پائی جاتی ہے۔رفعت اس سے قبل ایک کال سینٹر میں ملازمت کرتا تھا،لیکن ملازمت چھوٹنے کے بعد وہ کسی نئے کام کی تلاش میں ہے تاکہ بیوی بچوں کی کفالت کر سکے۔ دو سال قبل اس  نے بنگلورو میں اپنے پہلے بچے کو سڑک حادثہ میں کھو دیا تھا۔ انہوں نے اقوام متحدہ کے پناہ گزین دفتر سے بھی مدد کیلئے رابطہ کیا ، لیکن بے سود۔ رفعت کے مطابق’’ ایک مہاجر کی نظر میں مدد کیلئے اقوام متحدہ کے پناہ گزین دفتر سے بہترکوئی اور جگہ نہیں ہو سکتی۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK