• Tue, 07 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

اردو اکادمی دہلی کے سالانہ ایوارڈ کا اعلان کردیاگیا

Updated: January 04, 2025, 10:31 PM IST | Agency | New Delhi

انعام یافتگان میں پروفیسر افتخار عالم خاں، نغمہ نگار جاوید اختر اور پروفیسر خالد محمود کا نام شامل ،انہیں ۵-۵؍لاکھ روپے نقد،سند اور میمنٹو دیا جائیگا

Javed Akhtar. Photo: INN
جاوید اختر۔ تصویر: آئی این این

اردو اکادمی دہلی کے چیئرمین اور دہلی حکومت کے وزیر برائے فن، ثقافت سوربھ بھاردواج نے اکادمی کی ایوارڈ و کلچرل پروگرام سب کمیٹی کی تجاویز اور ایگزیکٹیو کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کرتے ہوئے سالانہ ایوارڈز برائے ۲۴۔۲۰۲۳ءکے اعلان کی منظوری دی۔ تفصیلات درج ہیں: ’’کل ہند بہادر شاہ ظفر ایوارڈ‘‘ ممتاز ادیب اور ماہرِ سرسیدیات پروفیسر افتخار عالم خاں (علی گڑھ) کو دیا جائے گا۔ ’’کل ہند ایوارڈ برائے فروغِ اردو زبان‘‘ مشہور نغمہ نگار جاوید اختر (ممبئی) کے نام کیا گیا ہے اور ’’پنڈت برج موہن دتاتریہ کیفی ایوارڈ‘‘ ممتاز ادیب، ناقد، شاعر اور جامعہ ملیہ اسلامیہ شعبۂ اردو کے سابق صدر پروفیسر خالد محمود کو دیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ایمس کے ڈاکٹرکی سبکدوشی پر جذباتی وداعی!

یہ تینوں ایوارڈز ۵؍ لاکھ روپے نقد، سند، شال اور مومینٹو پر مشتمل ہیں۔ان کے علاوہ’’ ایوارڈ برائے تحقیق و تنقید‘‘پروفیسر احمد محفوظ،’’ایوارڈ برائے تخلیقی نثر‘‘ رخشندہ روحی،’’ایوارڈ برائے شاعری‘‘، سلیم شیرازی،’’ایوارڈ برائے بچوں کا ادب‘‘  طٰہٰ نسیم، ’’ایوارڈ برائے ڈراما‘‘ انیس اعظمی اور ’’کل ہند ایوارڈ برائے سائنس‘‘ عابد معز (حیدرآباد) کو دیے جائیں گے۔یہ تمام ایوارڈز دو لاکھ روپے نقد، شال، سند اور مومینٹو پر مشتمل ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK