• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

کارروائی سے بچنے کیلئے ڈیلیوری بوائزکاانوکھا طریقہ

Updated: January 14, 2025, 6:25 PM IST | Ejaz Abdul Ghani | Mumbai

یہ اپنی بائیک کی نمبر پلیٹ پر آخری نمبر کو اسٹیکر سے چھپا دیتے ہیں،کلیان میں ایک نوجوان نے ایک ڈیلیوری بوائے کی گرفت کی ۔

A delivery boy`s bike. Photo: INN
ایک ڈیلیوری بوائےکی بائیک ۔ تصویر: آئی این این

:تعزیری کارروائی یا کسی ناخوشگوار واقعہ سے بچنے کیلئے آن لائن سامان پہنچانے والے ڈیلیوری بوائز نے انوکھا طریقہ استعمال کیا ہے۔ گاڑی چلانے والے ڈیلیوری بوائز کی حرکت کو کلیان مغرب کے ایک نوجوان نے اپنے موبائل میں قید کیا ہے۔ نوجوان نے ایک ڈیلیوری بوائے کو جو اپنی بائیک کی نمبر پلیٹ پر اسٹیکر لگا کر گھوم رہا تھا، اسے پولیس کے حوالے کیا۔ شہریوں کی جانب سے سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ اگر مقامی نوجوان ٹریفک پولیس کا کام کررہے ہیں تو محکمہ ٹریفک کیا کررہا ہے؟اس معاملے میں ٹریفک پولیس نے جلد کارروائی کا یقین دلایا ہے۔ کلیان میں رہنے والے نلیش جگدالے پیشے سے انٹیریئر ڈیزائنر ہیں، انہوں نے دیکھا کہ کچھ ڈیلیوری بوائز

یہ بھی پڑھئے: لوکمانیہ تلک ٹرمنس پر‌ زبردست رَش، مسافروں نے حادثہ کا اندیشہ ظاہر کیا

اپنی بائیک کی نمبر پلیٹ پر اسٹیکر لگا کر گھوم رہے ہیں۔ یعنی چار ہندسوں والے نمبر کی بجائے ایک نمبر پر اسٹیکر چسپاں کردیا جاتا تاکہ پورا نمبر کیمرے میں نہ آئے اورآن لائن کارروائی سے بچا جا سکے۔ کچھ دن پہلے نیلش جگدالے نے ایسے ہی ایک معاملے کا پردہ فاش کیا تھا۔ اس وقت نیلش جگدالے نے ڈیلیوری بوائے کو وارننگ دے کرچھوڑ دیا تھا۔ گزشتہ شب انہوں نے دوبارہ ایک بائیک دیکھی جس کی نمبر پلیٹ پر اسٹیکر چسپاں کیا گیا تھا۔ شہر میں سر عام ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی ہورہی ہے۔ اگر کوئی عام شہری ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کرتا ہے تو اس کے خلاف کارروائی کی جاتی ہے، ایسی ہی کارروائی ڈیلیوری بوائز کے خلاف ہونی چاہئے۔ اس بارے میں نیلش جگدالے نے میونسپل کمشنر، پولیس کمشنر اور ٹریفک پولیس کے اعلی افسران کو ٹویٹ کرکے ڈیلیوری بوائز کے خلاف کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK