• Sat, 09 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

مہاوکاس اگھاڑی کے جواب میں مہا یوتی کا مظاہرہ

Updated: September 02, 2024, 12:25 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

مہا وکاس اگھاڑی کے ’جوتے مارو‘ احتجاج کے جواب میں مہا یوتی کے لیڈروں کی جانب سے بھی ریاست کے متعدد اضلاع میں مہا وکاس اگھاڑی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔

Mahayuti leaders protest against Mahavakas Aghadi in Pune. Photo: INN
پونے میں مہایوتی کے لیڈران مہاوکاس اگھاڑی کے خلاف مظاہرہ کرتے ہوئے۔ تصویر : آئی این این

مہا وکاس اگھاڑی کے ’جوتے مارو‘ احتجاج کے جواب میں مہا یوتی کے لیڈروں کی جانب سے بھی ریاست کے متعدد اضلاع میں مہا وکاس اگھاڑی کے خلاف مظاہرہ کیا گیا۔ یہ احتجاج ممبئی، پونے، اورنگ آباد (اورنگ آباد) اور دیگر اضلاع میں کیا گیا۔ اس سلسلے میں ایکناتھ شندے خیمے کے ترجمان سنجے شرساٹھ نے کہا کہ ’’ایم وی اے کے لیڈروں نے خود کو چپل مارنے چاہئے کیونکہ جب مدھیہ پردیش اور کرناٹک میں شیواجی مہاراج کے مجسمہ پر کارروائی کی گئی اس وقت وہ خاموش کیوں تھے۔ ‘‘

یہ بھی پڑھئے:کانگریس آج سے ریاست گیر ’جوتے مارو‘ مہم چلائیگی

ادھو ٹھاکرے کو عوام نے ۲؍ سال قبل ہی گیٹ آؤٹ کر دیا ہے: ایکناتھ شندے 
  مہا یوتی کو اقتدار سے گیٹ آؤٹ کرنے کے ادھو ٹھاکرے کے نعرے سے متعلق وزیر اعلیٰ ایکناتھ شندے نے کہا ہے کہ ’’ مہا یوتی کو گیٹ آؤٹ آف انڈیا کہنے والے ادھو ٹھاکرے کو عوام نے ۲؍ سال قبل ہی اقتدار سے گیٹ آؤٹ کر دیا ہے اور انہیں ان کی جگہ دکھا دی ہے۔ ‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’وہ چھتر پتی شیواجی مہاراج کا نام لیتے ہیں اور کام افضل خان، اورنگ زیب کا کرتے ہیں۔ ‘‘ ایکناتھ شندے نے اس کا اعتراف کیاکہ شیواجی مہاراج کا مجسمہ گرنے کا واقعہ انتہائی افسوسناک اور سنگین ہے۔ لیکن کرناٹک میں شیواجی مہاراج کے مجسمے کو ۲؍ جے سی بی کی مدد سے گرانا بھی انتہائی افسوس ناک اور قابل مذمت ہے۔ مجسمہ گرانے والوں کو چپل سے مارنا چاہئے لیکن اس پر مہا وکاس اگھاڑی کے لیڈر خاموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایم وی اے کو اسمبلی انتخابات میں ان کی شکست نظر آرہی ہے اور اسی لئے سنگین مسئلہ پر بھی وہ سیاست کررہے ہیں۔ آئندہ انتخابات میں مہاراشٹر کے عوام انہیں چپل سے ماریں  گے۔ 
کانگریس معافی مانگے: دیویندر فرنویس 
 اس تعلق سے نائب وزیر اعلیٰ دیویندر فرنویس نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’’ ایم وی اے کے احتجاج پر ادھو ٹھاکرے سے میرا یہ سوال ہے کہ جواہر لال نہرو نے چھتر پتی شیواجی مہاراج کے تعلق سے ڈسکوری آف انڈیا کتاب میں جو لکھا ہے کیا اس کے لئے ادھو ٹھاکرے کانگریس کے لیڈروں کو معافی مانگنے کا کہیں گے؟ جس طرح کانگریس نے مدھیہ پردیش میں چھتر پتی شیواجی مہاراج کا مجسمہ بلڈوزر کی مدد سے توڑا اس پر شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے خاموش کیوں ہیں ؟‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK