ڈینش پولیس نے بتایا ہے کہ کوپن ہیگن ، ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں ۲؍ مرتبہ دھماکں کے بعد تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے سفارتخانے کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈینش فوجی اہلکارسفارتخانے کی نگرانی کیلئے جائے وقوع پر تعینات ہیں۔
EPAPER
Updated: October 02, 2024, 9:01 PM IST | copenhegan
ڈینش پولیس نے بتایا ہے کہ کوپن ہیگن ، ڈنمارک میں اسرائیلی سفارتخانے میں ۲؍ مرتبہ دھماکں کے بعد تحقیقات جاری ہے۔ پولیس نے سفارتخانے کے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے اور ڈینش فوجی اہلکارسفارتخانے کی نگرانی کیلئے جائے وقوع پر تعینات ہیں۔
ڈینش پولیس نے آج کہا ہے کہ وہ کوپن ہیگن ، ڈنمارک کے مضافات میں اسرائیلی سفارتخانے کے احاطے میں ۲؍ دھماکوں کی تفتیش کی جا رہی ہے۔ جائے وقوع پر موجود پولیس آفیسر نے نامہ نگاروں کو بتایا کہ ’’دھماکے کے نتیجے میں جانی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ہےاور فی الحال یہ بھی نہیں کہا جاسکتا کہ یہ دھماکہ کتنا بڑا تھا۔سفارتخانے کے قریب کے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور وہاں شہریوں کی رسائی پر پابندی عائد کی گئی ہے۔ ٹیبلوئیڈ ایکسترا بلاڈیٹ کے مطابق بھاری ہتھیاروں سے لیس ڈینش فوجی اہلکار سفارتخانے کی نگرانی کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: پوری دُنیا نے بیک زبان جنوبی لبنان پر اسرائیل کی فوج کشی کی مخالفت کی
ٹیبلوئیڈ بی ٹی نے رپورٹ کیا ہے کہ جائے وقوع پر موجود تفتیش کاروں نے عبا (ایسے کپڑے کو کہا جاتا ہے جسے لباس کی حفاطت کے لئے اوپر پہنچا جاتا ہے) زیب تن کیاہوا تھا کیونکہ وہ ثبوت اکھٹا کر رہے ہیں۔ اسرائیلی سفارتخانہ نے اپنے فیس بک پوسٹ میں اس دھماکے پر حیرت کا اظہار کیا ہے لیکن کہا ہے کہ انہیں پورا یقین ہے کہ ڈینش پولیس اس معاملے کی ٹھیک طریقے سے نگرانی کرے گی۔ سفارتخانے کے قریب کے علاقے کو گھیر لیا گیا ہے اور ڈینش فوجی اہلکار سفارتخانے کی نگرانی کیلئے جائے وقوع پر تعینات کئے گئے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے: ایران کا اسرائیل پر حملہ، ۱۸۰؍ میزائل داغے، اسرائیل کا جوابی حملے کا اعلان
خیال رہے کہ یہ دھماکہ اس وقت سامنے آیا ہے جب مشرقی وسطیٰ میں اسرائیل، ایران اور لبنان میں تنازع جاری ہے۔ ایران نے کل ہی اسرائیل پر کئی میزائل داغے ہیںجبکہ اسرائیل نے جوابی کارروائی کی دھمکی دی ہے۔ اس کے بعد مشرقی وسطیٰ میں علاقائی جنگ چھڑنے کا اندیشہ ہے۔