• Thu, 16 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایف وائی جے سی ایڈمیشن کے۳ ؍ریگولررائونڈ کی تکمیل کے باوجود ایک لاکھ ۴۶؍ ہزار طلبہ داخلے کےمنتظر

Updated: July 30, 2024, 12:59 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

لئے ایف وائی جے سی (گیارہویں جماعت ) میں داخلے کے ۳؍ ریگولر رائونڈ مکمل ہوچکے ہیں جس میں ایک لاکھ ۴۲؍ہزار ۷۸۷؍ طلبہ نے داخلہ کنفرم کروایا ہے جبکہ اب بھی ایک لاکھ ۴۶؍ ہزار۲۶۹ ؍ طلبہ داخلہ کے منتظر ہیں۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

نئے تعلیمی سال کیلئے ایف وائی جے سی (گیارہویں جماعت ) میں داخلے کے ۳؍ ریگولر رائونڈ مکمل ہوچکے ہیں جس میں ایک لاکھ ۴۲؍ہزار ۷۸۷؍ طلبہ نے داخلہ کنفرم کروایا ہے جبکہ اب بھی ایک لاکھ ۴۶؍ ہزار۲۶۹ ؍ طلبہ داخلہ کے منتظر ہیں۔ ۳؍ ریگولر رائونڈ مکمل ہونے کے بعد پہلے اسپیشل رائونڈ کی کارروائی جاری ہے جس میں طلبہ ۳۱؍جولائی تک پہلا اور دوسرا پارٹ پُر کر کے داخلے کیلئے رجسٹریشن کروا سکتے ہیں ۔  واضح رہے کہ ایف وائی جے سی ایڈمیشن کے تیسرے ریگولر راؤنڈ کے اختتام پر۲ ؍ لاکھ ۸۹؍ہزار ۵۶؍ طلبہ میں سے ایک لاکھ ۴۲؍ ہزار ۷۸۷؍ طلبہ نے اپنا داخلہ کنفرم کروایا ہے جبکہ ایک لاکھ ۴۶؍ ہزار ۲۶۹؍ طلبہ اب بھی داخلہ سے محروم ہیں۔ ان میں بیشتر ایسے طلبہ ہیں جنہیں ان کی پسند کا کالج الاٹ نہیں کیا گیا ہے۔ 
  ۵؍ اگست کو صبح ۱۰؍ بجے پہلے اسپیشل رائونڈ کی آن لائن میرٹ لسٹ جاری کی جائے گی۔ جن طلبہ نے پہلی پسند کا کالج نہ ملنے سے اب تک داخلہ نہیں لیا ہے، وہ اسپیشل رائونڈ میں شریک ہوکر داخلہ لےسکتے ہیں۔ ابتدائی ۳؍ ریگولر راؤنڈ میں جن طلبہ نےاپنا داخلہ کنفرم نہیں کروایا ہے، وہ تمام طلبہ اسپیشل راؤنڈ میں حصہ لے سکتے ہیں۔ اسپیشل راؤنڈمیں شرکت کیلئے کسی بھی طالب علم کو روکا نہیں جائے گا۔ 

یہ بھی پڑھئے:’’تیز بارش اور دُھند کے سبب خاطیوں پر کارروائی نہیں ہوسکی‘‘

ایجوکیشن ڈائریکٹوریٹ نے طلبہ سے اپیل کی ہے کہ وہ گیارہویں جماعت میں داخلہ کی ویب سائٹ پر جاکرمتعلقہ کالج کی خالی سیٹوں کی صورتحال چیک کر کے درخواست فارم کا حصہ ایک اور ۲؍ کالج کی ترجیح کے ساتھ پُر کریں۔ 
 پہلے اسپیشل رائونڈ میں ۲۶؍ جولائی کی صبح ۱۰؍ بجے سے۳۱ ؍جولائی کی شام ۶؍ بجے تک نئے طلبہ داخلہ کیلئے اپنی ذاتی معلومات پارٹ ایک اور کالج کے ترجیحی فارم کاپارٹ دو پُر کرسکتے ہیں۔ اس مدت کے دوران جو طلبہ ادارہ جاتی، اقلیتی اور انتظامی کوٹہ کے تحت داخلہ حاصل کرنا چاہتے ہیں ، وہ لاگ ان کے ذریعے درخواست فارم پُر کر کے اپنی ترجیح کا اندراج آن لائن کرسکتے ہیں ۔ کوٹہ والے طلبہ کی فہرست ۵؍اگست کو صبح ۱۰؍ بجے جونیئر کالج کی سطح پر جاری کی جائے گی۔ اس فہرست میں جن طلبہ کا نام درج ہوگا، وہ ۸؍اگست کی شام ۶؍ بجے تک داخلہ کنفرم کروا سکتےہیں ۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK