• Thu, 26 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

حکومت کی کوششوں کے باجود پیاز کے داموں میں کمی نہیں، جلد راحت ملنے کی امید نہیں

Updated: September 13, 2024, 2:30 PM IST | Agency | New Delhi

۸۰؍ روپے فی کلو فروخت ہو رہی ہے، ملک بھر میں اوسط قیمت ۹۸ء۴۸؍ روپے ہے، حکومت کی جانب سے دہلی این سی آر اور ممبئی میں عوام کو رعایتی قیمتوں میں پیاز دستیاب کرانے کا دعویٰ۔

A scene of buying onion at discounted price in New Delhi. Photo: PTI
نئی دہلی میں رعایتی قیمت پر پیاز خریدنے کا ایک منظر۔ تصویر :پی ٹی آئی

حکومت کی کوششوں کے باوجود پیاز کی آسمان چھوتی قیمتیں کم نہیں ہورہی ہیں۔ حکومت کی جانب سے رعایتی قیمتوں پر پیاز فروخت کرنے کے کئی دنوں بعد بھی خردہ بازار میں اس کی قیمت۸۰؍ روپے فی کلو ہے۔ 
 خبر رساں ایجنسی پی ٹی آئی کی ایک رپورٹ میں حکومتی اعداد و شمار کے حوالے سےبتایا گیا کہ خردہ بازار میں پیاز کی زیادہ سے زیادہ قیمت۸۰؍ روپے فی کلو ہے جبکہ بعض مقامات پر پیاز۲۷؍ روپے فی کلو تک میں فروخت ہو رہی ہے۔ ا س رپورٹ کے مطابق فی الحال ملک بھر میں پیاز کی اوسط خردہ قیمت ۴۹ء۹۸؍ روپے فی کلوگرام ہے۔ 
یہ صورتحال اس وقت ہے جب حکومت نے قیمتوں پر قابو پانے کیلئے تقریباً ایک ہفتہ قبل پیاز کو رعایتی قیمتوں پر فروخت کرنا شروع کر دیا ہے۔ اس کے تحت عوام کو پیاز۳۵؍روپے فی کلو کی رعایتی قیمت پر دستیاب کرائی جا رہی ہے۔ حکومت نے اس کا آغاز ۵؍ ستمبر سے کیا تھا۔ فی الحال دہلی این سی آر اور ممبئی کے عوام کو رعایتی قیمتوں پر سرکاری پیاز کا فائدہ مل رہا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:اہم ٹیک کمپنی سیمسنگ کاعالمی سطح پر۳۰؍ فیصد ملازمین کی برطرفی کا منصوبہ، ہندوستانی ملازم بھی متاثر

سرکاری کوآپریٹیو ایجنسیوں این سی سی ایف اور نافیڈکی جانب سے رعایتی داموں میں پیاز فروخت کی جا رہی ہے۔ دونوں کوآپریٹیو ایجنسیاں موبائل وین کے ذریعے اپنے بفر اسٹاک سے پیاز فروخت کر رہی ہیں۔ کوآپریٹیو ایجنسیوں کے پاس فی الحال ۴ء۷؍لاکھ ٹن پیازہے۔ حکومت کو امید ہے کہ کوآپریٹیو ایجنسیوں کی طرف سے رعایتی داموں  پر پیاز کی فروخت سے قیمتوں کو کنٹرول کرنے میں مددمل سکتی ہے۔ 
  قبل ازیں  خوراک کی تقسیم اور صارفین کے امور کے مرکزی وزیر پرہلاد جوشی نے گزشتہ ہفتے اس مہم کا آغاز کرتے ہوئے کہا تھا کہ پہلے مرحلے میں دہلی این سی آر اور ممبئی کے عوام کو سستے داموں میں پیاز دستیاب کرائی جا ر ہی ہے۔ دوسرے مرحلے میں اسے تمام ریاستوں کے دارالحکومتوں میں شروع کیا جائے گا۔ دوسرا مرحلہ اس ہفتے سے شروع ہوگا۔ دوسرے مرحلے میں کولکاتا، گوہاٹی، حیدرآباد، چنئی، بنگلورو، احمد آبا اور رائے پور جیسے شہروں میں  رعایتی داموں میں  پیاز فروخت کی جائے گی۔ ان کا یہ بھی کہناتھا کہ تیسرے مرحلے کےدوران ملک بھر میں پیاز کو سستے داموں میں فروخت کیا جائے گا۔ تیسرا مرحلہ ستمبر کے تیسرے ہفتے سے شروع ہوگا۔ 
ماہرین کے مطابق کےحکومت کے اقدام سے واضح ہے کہ ابھی پیاز کے دام نہیں  ہوں گے اور عوام کو راحت نہیں  ملے گی۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK