• Tue, 17 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

عالمی عدالت کوکھلا چیلنج،گرفتاری وارنٹ کے باوجود پوتن منگولیا پہنچے

Updated: September 04, 2024, 1:28 PM IST | Agency | Moscow

آئی سی سی کے کسی رکن ملک کا پہلا دورہ،گرفتار کرنے کے بجائے منگولیا حکومت نے گارڈ آف آنر پیش کیا، یوکرین برہم۔

Putin was warmly welcomed by Mongolian President Khorlis Okhna. Photo: INN
پوتن کا منگولیا کے صدرخورلس اوکھنا نے شاندار خیر مقدم کیا۔ تصویر : آئی این این

 روسی صدر ولادیمیر پوتن جن کے خلاف عالمی فوجداری عدالت (آئی سی سی) نے گرفتاری وارنٹ جاری کررکھا ہے، پیر کو منگولیا  کے دورے پر پہنچ گئے۔ آئی سی سی کی جانب سے روسی صدر کے خلاف گرفتاری وارنٹ  جاری  ہونے کے بعد عدالت کے رکن ممالک میں سے کسی ملک کا  پوتن کا یہ پہلا دورہ ہے۔ منگولیا نے آئی سی سی کے احکامات کو نافذ کرتے ہوئے پوتن کو گرفتار کرنے کے بجائے انہیں گارڈ آف آنر پیش کیا۔ 

یہ بھی پڑھئے:مہاراشٹر میں لاء اینڈ آرڈر کی صورتحال پر تشویش

یوکرین کی وزارت خارجہ نے اس پر سخت برہمی کااظہار کیا ہے۔یوکرین کے ترجمان جورجی تیخی کے مطابق منگولیا کا پوتن کو نہ روکنا بین الاقوامی فوجداری عدالت کی قانونی حیثیت کیلئے  دھچکا ہے۔  انہوں نے کہا کہ کیف منگولیا کو اس کی  سزا  دلانے کیلئے دباؤ ڈالے گا۔اس سے قبل بین الاقوامی فوجداری عدالت نے منگولیا پر زور دیا تھا کہ وہ پوتن کو حراست میں لے۔ بین الاقوامی فوجداری عدالت کے ترجمان فادی عبداللہ کا کہنا ہے کہ منگولیا پر لازم ہے کہ وہ عدالت کے ساتھ تعاون کرے۔منگولیا میں ایمنسٹی انٹرنیشنل  کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر  نے بھی پوتن کو ’’مفرور‘‘ قرار دیتے ہوئے ان کی گرفتاری پر زور دیا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK