• Wed, 23 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا پر ۹۹؍ لاکھ روپئے جرمانہ عائد کیا

Updated: August 23, 2024, 9:08 PM IST | New Delhi

جولائی میں ایئر انڈیا کے انتطامیہ کی لاپروائی کے باعث ممبئی ریاض فلائٹ کی کمان زیر تربیت ریگولر پائلٹ کو سونپ دی گئی تھی۔ اس واقعہ پر ایکشن لیتے ہوئے ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا اور اس کے سینئر عہدیداروں پر بھاری جرمانہ عائد کیاہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ایک فلائٹ کے دوران پائلٹ کی ذمہ داری ایک زیر تربیت پائلٹ کو سونپنا ایئر انڈیا کو مہنگا پڑگیا۔ مذکورہ لاپروائی پر ملک میں فضائی حفاظت کے انتظامات دیکھنے والے ڈائریکٹوریٹ جنرل آف سول ایوئیشن (ڈی جی سی اے) نے ایئر انڈیا اور اس کے دو ڈائریکٹر پر کل ۹۹ لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا ہے۔ یہ واقعہ جولائی میں ممبئی - ریاض فلائٹ پر پیش آیا تھا۔ ایک ٹریننگ کیپٹن ، ایک ٹرینی پائلٹ کے ساتھ اس فلائٹ کی کمان سنبھالنے والے تھے لیکن ٹریننگ کیپٹن فلائٹ سے قبل بیمار پڑ گئے جس کے بعد اس فلائٹ کو اڑانے کی ذمہ داری ریگولر پائلٹ کو دی گئی۔ 

یہ بھی پڑھئے: امریکہ : کملا ہیرس کے کنونشن میں فلسطینی نمائندوں کوبولنے کا موقع نہیں دیا گیا

اصول کے مطابق، فلائٹ آپریٹنگ کے دوران ٹرینی پائلٹس کے ساتھ ٹریننگ کیپٹن کا ہونا ضروری ہے۔ ٹرینی پائلٹ کی جوڑی کسی ریگولر کیپٹن کے ساتھ نہیں بنائی جاسکتی۔ ذرائع کے مطابق، فلائٹ کے دوران دونوں پائلٹ کو انتظامیہ کی اس غلطی کا احساس ہوا جس کے بعد انہوں نے ایئرلائنز میں رپورٹ درج کی۔ ایئرلائنز نے ڈی جی سی اے کو اس واقعہ سے مطلع کیا۔
ڈی جی سے اے نے اپنے بیان میں کہا کہ اس واقعہ پر کارروائی کرتے ہوئے ڈائریکٹوریٹ جنرل نے ایئر انڈیا لمیٹڈ کی تحقیقات شروع کی جس کے تحت ایئرلائنز کے فلائٹ شیڈولنگ محکمہ کی جانچ کی گئی اور دستاویزات کا جائزہ لیا گیا۔ تحقیقات کے دوران سامنے آیا کہ ایئرلائنز کے اہلکاروں نے لاپروائی کا مظاہرہ کیا اور حفاظتی اصولوں کی خلاف ورزی کی جس سے مسافروں کی جان خطرے میں پڑ سکتی تھی۔ ڈی جی سی اے نے ۲۲ جولائی کو ایئرلائنز کے سینیئر عہدیداروں کو وجہ بتاؤ نوٹس بھی جاری کیا تھا لیکن وہ تسلی بخش جواب دینے میں ناکام رہے جس کے بعد ڈائریکٹوریٹ نے ان کے خلاف کارروائی کی۔ ڈی جی سی اے نے ایئر انڈیا پر ۹۰ ؍لاکھ روپئے، ایئرلائنز کے ڈائریکٹر آف آپریشنز پر ۶ لاکھ اور ڈائریکٹر آف ٹریننگ پر ۳ لاکھ روپئے کا جرمانہ عائد کیا۔ اس کے علاوہ پائلٹ کو بھی وارننگ جاری کی گئی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK