• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

’’دھنکر کا رویہ آئینی اصولوں کیخلاف ہے ، اسی لئے تحریک عدم اعتماد پیش کی گئی ‘‘

Updated: December 12, 2024, 1:54 PM IST | New Delhi

کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کی وضاحت ،یہ بھی کہا کہ ’’ گزشتہ ۳؍ سال میں دھنکر نے حکومت اور آر ایس ایس کی حمایت کا کوئی موقع ہاتھ سے جانے نہیںدیا ہے‘‘

Congress president Mallikarjun Kharge addressing the press conference. Photo: PTI
کانگریس صدر ملکارجن کھرگے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے۔ تصویر: پی ٹی آئی

نائب صدر جگدیپ دھنکر کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش کرنے پر جہاں برسراقتدار طبقہ اپوزیشن اور خصوصاً کانگریس کو لعن طعن کررہا ہے وہیں کانگریس پارٹی کے صدر ملکارجن کھرگے نے اس  قرار داد کو بالکل حق بجانب اور نہایت ضروری قرار دیا۔ انہوں نے پریس کانفرنس کے دوران کہا کہ جگدیپ دھنکر کا  طرز عمل آئینی اصولوں کے خلاف ہے۔ وہ اپوزیشن کی آواز کو ہر وقت  دبانے کی کوشش کرتے ہیں۔ کھرگے کا کہنا تھا کہ نائب صدر کا عہدہ ملک کا دوسرا سب سے بڑا آئینی عہدہ ہے لیکن دھنکر کا رویہ اس عہدے کی عزت کے منافی ہے۔ کانگریس صدر نے الزام عائد کیا کہ گزشتہ تین سال میں دھنکر کا زیادہ تر دھیان حکومت اور آر ایس ایس کی حمایت میں رہا ہے۔ جب بھی حکومت کے خلاف کوئی بات کہی جاتی یا آر ایس ایس پر تنقید کی جاتی  حکومت سے زیادہ دفاع دھنکر جی کرنے لگتے بلکہ وہ اپوزیشن کی آواز کو ہی دبانے کی کوشش کرنے لگتے ۔ یہ سبھی کو نظر آتا ہے۔ 
  دہلی کے کانسٹی ٹیوشن کلب میں منعقدہ پریس کانفرنس میں کھرگے نے کہا کہ نائب صدر  اپوزیشن جماعتوں کو اپنے مخالف کی طرح دیکھتے ہیں اور ایوان میں ان کی آوازوں کو دبانے کی ہر ممکن کوشش کرتے ہیں۔ جب جب  راجیہ سبھا کی کارروائی نہیں چلتی تو اس کی ذمہ داری چیئرمین کی ہوتی ہے کیوں کہ وہ خودایوان کی کارروائی میں رکاوٹ ڈالتے ہیں۔کانگریس صدر نے مزید کہا کہ عدم اعتماد کی تحریک لانے کا مقصد صرف دھنکر کے جانبدارانہ رویے کا مقابلہ کرنا ہے اور اسے دنیا کے سامنے لانا ہے تاکہ آئین کے مطابق ایوان کی کارروائی کو یقینی بنایا جا سکے۔

یہ بھی پڑھئے: شام: بشار الاسد نے ۵۰؍ سے زیادہ جیلوں میں۷۰؍ سے زائد تشدد کے طریقے استعمال کیے

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK