• Sat, 21 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

یو اے ای کی کمپنی کا اعتراض مسترد، کورٹ نے اڈانی کمپنی کے ٹینڈر کو درست قرار دیا

Updated: December 21, 2024, 6:07 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai

دھاراوی جھوپڑپٹی کی بحالی کیلئے اڈانی گروپ کے ذریعہ بھرے گئے ٹینڈر سے متعلق اڈانی گروپ کو اس وقت بڑی راحت ملی جب ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی کے ذریعہ کئے گئے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے ۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

دھاراویجھوپڑپٹی کی بحالی کیلئے اڈانی گروپ کے ذریعہ بھرے گئے ٹینڈر سے متعلق اڈانی گروپ کو اس وقت بڑی راحت ملی جب کورٹ نے ان کے حق میں فیصلہ سناتے ہوئے بامبے ہائی کورٹ نے متحدہ عرب امارات کی کمپنی کے ذریعہ کئے گئے اعتراضات کو مسترد کر دیا ہے ۔ کورٹ نے حکومت کے ذریعہ اڈانی کے ٹینڈر کو درست قرار دیتےہوئے اسے برقرار رکھا ہے ۔ 
دھاراوی میں کچی بستیوں کی بحالی کیلئے متحدہ عرب امارات کی سیک لنک ٹیکنالوجیز کارپوریشن نام کی کمپنی نے بھی۲۰۱۸ء میں ٹینڈربھراتھالیکن اڈانی پراپرٹیرز پرائیویٹ لمیٹیڈکے ٹینڈر کوقبول کیا گیا تھا۔ دریں اثناء مذکورہ بالا کمپنی نے اڈانی کے خلاف بامبے ہائی کورٹ میں عرضداشت داخل کرتے ہوئے یہ دعویٰ کیا تھا کہ زیادہ بولی لگانے کے باوجود دھاراوی ری ڈیولپمنٹ کا کانٹریکٹ اڈانی کو دیا گیا ہے اور ان کے ٹینڈر کو منسوخ کردیاگیا۔ 

یہ بھی پڑھئے: درگاہ خواجہ اجمیریؒ کےسروے کی عرضی پرسماعت ملتوی

عرضداشت گزار کا کہنا تھا ۲۹۵؍ ہیکٹرپرمشتمل دھاراوی ری ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کے سلسلہ میں لگنے والی بولی میں اڈانی نے ۵؍ ہزار۹۶؍ لاکھ کروڑ کی بولی لگائی تھی جبکہ ’سیک لنک‘ نے ۷؍ہزار ۲۰۰؍ کروڑ روپےکی بولی لگائی تھی اس کے باوجود ٹینڈر کے پہلے عمل کو کوئی وجہ بتائے بغیر منسوخ کر دیا گیا تھا۔ کمپنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ دوسرے ٹینڈر کے عمل میں اڈانی گروپ کو کانٹریکٹ دے دیا گیا ۔
دریں اثناءبامبےہائی کورٹ کے چیف جسٹس دیویندر کمار اپادھیائے  اور جسٹس امیت بورکر نے  فریقین کی جرح سننے کے بعد فیصلہ سناتے ہوئے کہا کہ’’ پہلے ٹینڈر کے عمل میں بیشک عرضداشت گزار نے اڈانی گروپ سے زیادہ بڑی بولی لگائی تھی لیکن مذکورہ بالا ٹینڈر کا عمل پورا نہیں ہوسکا تھا اس لئے اسے منسوخ کر دیا گیا تھا۔ وہیں ودسرے ٹینڈر میں اڈانی گروپ کو حکومت نے دھاراوی ری ڈیولپمنٹ کا جو ٹھیکہ دیا ہے اوراس سلسلہ میں جو فیصلہ کیاہے وہ غیر معقول نہیں ہے اور نہ ہی گمراہ کن اور خود سری پر مبنی ہے ۔‘‘
بامبے ہائی کورٹ نے حکومت کے فیصلہ کو صحیح قرار دیتے ہوئے اڈانی گروپ کو دھاراوی  جھوپڑ پٹی کی بحالی کے لئے دیئے گئے ٹھیکہ کو درست قرار دیتے ہوئے حکومت کے فیصلہ کو برقرار رکھا اور متحدہ عرب امارات کی درخواست کو مسترد کر دیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK