جمعہ کی رات، بنگلور انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ دلجیت دوسانجھ کے ’دل-لومیناٹی‘ کنسرٹ کو مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کے پیچھے اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
EPAPER
Updated: December 10, 2024, 6:58 PM IST | Agency | Bengaluru
جمعہ کی رات، بنگلور انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر میں منعقدہ دلجیت دوسانجھ کے ’دل-لومیناٹی‘ کنسرٹ کو مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کے پیچھے اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
بگلورو میٹرو ریل کارپوریشن لمیٹڈ (بی ایم آر سی ایل) نے اعلان کیا کہ جمعہ کو بنگلورو میٹرو کے ذریعہ ۹ لاکھ سے زائد مسافروں نے سفر کیا۔ اس ریکارڈ کامیابی کے پیچھے، اُس دن شہر میں ہونے والے دلجیت دوسانجھ کے `دل-لومیناٹی` کنسرٹ کو اہم وجہ قرار دیا جارہا ہے۔
بی ایم آر سی ایل کے مطابق، بنگلورو میٹرو نے تمام پرانے ریکارڈز کو پیچھے چھوڑتے ہوئے کل ۹ لاکھ ۲۰ ہزار ۵۶۲ مسافروں کو خدمات فراہم کیں۔ میٹرو کی لائن ۱ (پرپل لائن) پر ۳۹ء۴ لاکھ مسافر اور لائن ۲ (گرین لائن) پر ۱۲ء۳ لاکھ مسافروں نے سفر کیا جبکہ صرف نادا پربھو کیمپے گوڑا انٹرچینج اسٹیشن سے ۶۷ء۱ لاکھ مسافر سوار ہوئے۔ اس سے قبل، بنگلورو میٹرو میں ۱۴ اگست ۲۰۲۴ء کو ۱۷ء۹ لاکھ مسافروں نے سفر کیا تھا۔ اس نئے ریکارڈ کے بعد، ۶ اگست ۲۰۲۴ء کو ۲۶ء۸ لاکھ اور یومِ آزادی ۲۰۲۲ء کو ۲۵ء۸ لاکھ مسافروں کی سواری کے ریکارڈز بھی ٹوٹ چکے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:۲۰۲۴ء میں دنیا بھر میں ۱۰۴؍ صحافی ہلاک ہوئے ہیں، نصف کا تعلق غزہ سے
واضح رہے کہ جمعہ کی رات، بنگلور انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر (بی آئی ای سی) میں منعقدہ دلجیت دوسانجھ کے ’دل-لومیناٹی‘ کنسرٹ کو بنگلورو میٹرو استعمال کرنے والے مسافروں کی تعداد میں ریکارڈ اضافہ کے پیچھے اہم وجہ قرار دیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ، بی ایم آر سی ایل کے مطابق، ہفتہ کے آخر میں ہونے والے رش نے بھی مسافروں کی تعداد بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا۔ بی ایم آر سی ایل کے ترجمان نے کہا کہ گرین لائن، جو مداوارا میں واقع کنسرٹ کے مقام بی آئی سی سی کو کنیکٹ کرتی ہے، کے ذریعہ، موسیقی سے محبت کرنے والے ہزاروں مداحوں کو میٹرو تک رسائی حاصل کی۔ اس کے علاوہ، ویکینڈ رش اور اپنے آبائی شہروں کا سفر کرنے والے افراد بھی ممکنہ طور پر جمعہ کو سواریوں میں ریکارڈ اضافہ کا باعث بنے۔
ٹمکور روڈ پر ٹریفک کی بھاری بھیڑ کی توقع کرتے ہوئے، بنگلورو ٹریفک پولیس نے شہریوں کو بنگلور انٹرنیشنل ایگزیبیشن سینٹر تک پہنچنے کے لئے پبلک ٹرانسپورٹ استعمال کرنے کا مشورہ دیا تھا۔