• Sun, 22 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

۲۰۲۴ء میں دنیا بھر میں ۱۰۴؍ صحافی ہلاک ہوئے ہیں، نصف کا تعلق غزہ سے

Updated: December 10, 2024, 5:23 PM IST | Jerusalem

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ (آئی ایف جے) کے مطابق ’’۲۰۲۴ء میں دنیا بھر میں۱۰۴؍ صحافی ہلاک ہوئے ہیں جن میں سے نصف کا تعلق غزہ سے تھا۔‘‘یاد رہے کہ غزہ جنگ کے درمیان اسرائیل نے منظم طریقے سے صحافیوں کو نشانہ بنایا ہے۔

During the Gaza war, Israel has systematically targeted Palestinian journalists. Photo: X
غزہ جنگ کے دوران اسرائیل نے فلسطینی صحافیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا ہے۔ تصویر: ایکس

انٹرنیشنل فیڈریشن آف جرنلسٹ (آئی ایف جے) نے کہا ہے کہ ’’یہ سال فلسطینی صحافیوں کیلئے ’’مہلک ترین‘‘ تھا کیونکہ امسال دنیا بھر میں ۱۰۴؍صحافیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جن میں سے نصف کا تعلق غزہ سےتھا۔ پریس گروپ کی جانب سے جمع کئے گئے ڈیٹا کے مطابق ۲۰۲۴ء میں ہلاک ہونے والے صحافیوں میں سے ۵۵؍ فلسطینی صحافی تھے۔ فیڈریشن نے کہا ہے کہ ’’۷؍ اکتوبر سے غزہ میں اسرائیل کی نسل کشی کی جنگ کی شروعات سے اب تک تقریباً ۱۳۸؍ صحافی ہلاک ہوچکے ہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: ہندوستان کی ترقی ہر شعبہ میں نظر آرہی ہے : مودی

فیڈریشن کے جنرل سیکریٹری انتھونی بیلنگر نے مذمت کی کہ ’’ہماری آنکھوں کے سامنے صحافیوں کا قتل عام کیا جارہا ہے۔‘‘ انہوں نے کہا کہ ’’غزہ میں بہت سے صحافیوں کو منظم طریقے سے نشانہ بنایا گیا ہے جبکہ متعدد صحافی ’’غلط وقت پر غلط جگہ پر تھے۔‘‘یورپ میں روس اور یوکرین کی جنگ کے سبب صحافیوں پر شہریوں کی ہلاکتیں جاری ہیں۔ یوکرین میں ۲۰۲۴ء میں ۴؍ صحافیوں کی موت ہوئی ہے۔ آئی ایف جے کی جانب سے ہلاک ہوئے صحافیوں کی تعداد رپورٹرز وھ آؤٹ بارڈرز کی تعداد سے کئی زیادہ ہے جس کی اہم وجہ گنتی میں فرق ہے۔رپورٹرز وھ آؤٹ بارڈرز کے مطابق ۲۰۲۳ء میں ۵۴؍ صحافیوں اور ۲؍ رضاکاروں نے اپنی جانیں گنوائی تھیں۔ ادارے نے ۲۰۲۴ء میں ہلاک ہونے والے صحافیوں کی تعداد اس ہفتے کے آخر میں شائع کرے گا۔یاد رہے کہ اب تک اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں ۴۴؍ ہزار سے زائد فلسطینیوں نے اپنی جانیں گنوائی ہیں جبکہ ایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK