• Sun, 24 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈومبیولی : کیمیکل کمپنی میں آتشزدگی، کوئی جانی نقصان نہیں

Updated: July 08, 2024, 12:10 PM IST | Ejaz Abdul Gani | Dombivli

یہاں ایم آئی ڈی سی فیز- ٹو میں تباہ شدہ امودان کمپنی کے مقابل واقع نیو آرگا کیمیکل لمیٹڈ کمپنی میں اتوار کی دوپہر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔

Police and fire brigade personnel are seen standing at the gate of the company. Image: Revolution
پولیس اور فائربریگیڈ کے اہلکار کمپنی کے گیٹ پر کھڑے نظر آرہے ہیں۔ تصویر: انقلاب

یہاں ایم آئی ڈی سی فیز- ٹو میں تباہ شدہ امودان کمپنی کے مقابل واقع نیو آرگا کیمیکل لمیٹڈ کمپنی میں اتوار کی دوپہر شارٹ سرکٹ کی وجہ سے اچانک آگ لگ گئی۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی کلیان ڈومبیولی میونسپل کارپوریشن کے فائربریگیڈ نے جائے وقوع پر پہنچ کر آگ پرقابو پالیا۔ شارٹ سرکٹ سے آواز ہوئی جسے سن کر کمپنی کےسبھی ملازمین فوراً باہر آ گئے تھے۔ اس واقعہ کے مقامی افراد میں سراسیمگی پھیل گئی تھی۔ 

یہ بھی پڑھئے:کسارا : درخت اورمٹی کا تودہ پٹری پرگرا، ٹرین خدمات متاثر، مسافربے حال

ڈومبیولی میں کیمیکل کمپنی میں آتشزدگی کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل گئی۔ سوشل میڈیا پر بلاسٹ کے میسیج وائرل ہونے سے لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ تاہم جب یہ معلوم ہوا کہ نیوآرگا کیمیکل کمپنی میں لگی آگ کی شدت زیادہ نہیں ہے تب شہریوں نے راحت کا سانس لیا۔ ادھر آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی فائربریگیڈ کی دو گاڑیاں جائے وقوع پر پہنچ گئیں اورکچھ ہی دیر میں آگ پر قابو پالیا گیا۔ بتایا جارہا ہے کہ مذکورہ کمپنی کے باہر مہاوترن کا ایک بڑا سا ٹرانسفر نصب ہے جس میں سے چنگاریاں نکل رہی تھیں۔ اس کی وجہ سے کمپنی میں سپلائی کی جانے والی بجلی کا دباؤ کم زیادہ ہونے لگا اور تقریبا ۲ ؍بجے اچانک شارٹ سرکٹ ہونے سے آگ لگ گئی۔ کمپنی میں دھواں نظر آتے ہی ملازمین فوراً باہر نکل گئے جس کی وجہ سے کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK