• Sun, 08 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹرمپ نے ایران کے خلاف نفرت انگیزی شروع کردی

Updated: July 27, 2024, 1:55 PM IST | Agency | Washington

امریکی عوام کے ایران مخالف جذبات کے استحصال کی کوشش، کہا کہ اگر تہران نے مجھے مارا تو صفحہ ہستی سے مٹ جائےگا۔

Donald Trump. Photo: INN
ڈونالڈ ٹرمپ۔ تصویر : آئی این این

سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ  نے نفرت کی سیاست کا سہارا لیتے ہوئے اپنی انتخابی مہم میں ایران کے خلاف زہر افشانی شروع کردی ہے۔ انہوں نے  کہا ہے کہ اگر میرا قتل ہوگیا تو امریکہ، ایران کو ختم کردے گا اور اگر ایسا نہ ہوا تو اس کا مطلب یہ ہوگا کہ امریکی قیادت بزدل ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ٹروتھ ‘‘پر ایک ویڈیو بھی شیئر کیا جس میں اسرائیلی وزیراعظم کی امریکی کانگریس میں تقریر کا کلپ دکھایا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کملا ہیرس کو اوبامہ اور ان کی اہلیہ کی حمایت

ویڈیو کلپ میں اسرائیلی وزیراعظم کو ٹرمپ کی تعریف کرتے ہوئے اور یہ کہتے ہوئے سنا جاسکتا ہے کہ ڈونالڈ ٹرمپ پر انتخابی ریلی میں قاتلانہ حملے میں ایران ملوث ہے۔ اس ویڈیو کے کیپشن میں سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے لکھاکہ اگر مجھے قتل کر دیا گیا جس امکان ہمیشہ رہتا ہے، تو میں امید کرتا ہوں  کہ امریکی فورسیز ایران کو صفحہ ہستی سے مٹا دیں گی۔ واضح ہو کہ امریکہ اور ایران کے درمیان کشیدہ تعلقات اُس وقت اپنی انتہا کو پہنچ گئے جب ۲۰۲۰ء میں پاسداران انقلاب کے کمانڈر جنرل قاسم سلیمانی کو امریکہ نے ڈرون حملے میں بغداد ایئرپورٹ پر ہلاک کردیا تھا۔ اُس وقت ڈونالڈ ٹرمپ امریکہ کے صدر تھے۔ انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ میرے حکم پر جنرل قاسم سلیمانی کو ہلاک کیا گیا ہے۔ جس پر ایران نے امریکی صدر کو قتل کی دھمکی بھی دی تھی۔ حال ہی میں ایک انتخابی جلسے میں ٹرمپ پرحملے کو ایران سے جوڑنے کی مسلسل کوشش کی جارہی ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK