دبئی میں ۳۰؍واں شاپنگ فیسٹیول جاری ہے، اسے یاد گار بنانے ،اور سیاحوں کی تفریح کیلئے ڈرون کے ذریعے آتش بازی کی گئی، اس کے علاوہ لائٹ شواور دیگر فنکاری کے مظاہرے کئے جا رہے ہیں، اپنی طرز کے انوکھے ڈرون شو نے سیاحوں کو مسحور کر دیا۔
EPAPER
Updated: December 03, 2024, 7:01 PM IST | Inquilab News Network | Dubai
دبئی میں ۳۰؍واں شاپنگ فیسٹیول جاری ہے، اسے یاد گار بنانے ،اور سیاحوں کی تفریح کیلئے ڈرون کے ذریعے آتش بازی کی گئی، اس کے علاوہ لائٹ شواور دیگر فنکاری کے مظاہرے کئے جا رہے ہیں، اپنی طرز کے انوکھے ڈرون شو نے سیاحوں کو مسحور کر دیا۔
۶؍ دسمبر سے دبئی میں جاری شاپنگ فیسٹیول کے ایک حصے کے طور پر روزانہ ڈرون شو اور آتش بازی کا اعلان کی گیا۔یہ شو آئندہ ۱۲؍ جنوری یعنی ۳۸؍ دنوںتک جاری رہے گا۔پائرو ڈرون شو ( ڈرون کے ذریعے آتش بازی ) کے ذریعے شاپنگ فیسٹیول کے دوران سنیچر کو آسمان روشن کیا جائے گا۔ ۱۳؍ دسمبر کو رات ۸؍ بجے اس شو میں ۱۵۰؍ پائرو ڈرون اور اسکائی ڈائیور حصہ لیں گے ، اس کے بعد رات دس بجے یہ شو دوبارہ کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ اس فیسٹیول کے آخری دن بھی لوگ اس شو سے لطف اندوز ہو سکیں گے۔منتظمین کے مطابق ۱؍ ہزار ڈرون کے ذریعے آسمان میں مختلف عکس پیش کئے جائیں گے، جو ناظرین کو ششدر کر دیں گے۔ یہ ڈرون فضا میں ایک کیو آر کوڈ تشکیل دیں گے، ناظرین اسے اسکین کر کے اس پر اپنا پیغام اور تاثر ارسال کر سکتے ہیں۔
یہ بھی پڑھئے:بیت لحم: مسلسل دوسرے سال کرسمس کی رونقیں غائب، سیاح ندارد، کاروبار ٹھپ
امسال دبئی فیسٹیول اپنا ۳۰؍ واں جشن منا رہا ہے۔اس میں دبئی لائٹس شو کا بھی اہتمام کیا گیا ہے جو شہر کو مسحور کر دیں گی۔ اس کے علاوہ شہر کے اہم مقامات پرانٹر ایکٹیو انفلاٹیبل آویزاں کئے جائیں گے۔ قومی اور بین الاقوامی فنکار اپنے فن کا مظاہرہ کریں گے۔ہوا ،پانی، آگ، توانائی سارے عناصر کا استعمال کر کے فنکارانہ مظاہرہ کیا جائےگا۔ یہ مظاہرہ پانچ مقامات پر ہوگا، اس میں بلیو واٹرس، ال سیف جزیرہ، دبئی ڈیزائن ڈسٹرکٹ،المرموم، کائیٹ بیچ، سٹی واک شامل ہے۔ اس تقریب کے منتظمین کا کہنا ہے کہ فن اور تجدید کے امتزاج سے ہم سیاحوں کو ایسا تجربہ دینا چاہتے ہیں جو وہ زمانے تک یاد رکھیں اور دوسروں کو بھی سنائیں۔