Inquilab Logo Happiest Places to Work
Ramzan 2025 Ramzan 2025

یورپی یونین نے شہریوں پر زور دیا، ۷۲؍ گھنٹے کی کھانے پینے کی اشیاء کا ذخیرہ کرلیں

Updated: March 27, 2025, 9:01 PM IST | Mumbai

یورپی یونین نے روس یوکرین جنگ کے پیش نظر نئی گائیڈ لائن جاری کی ہے جس کے مطابق تمام شہریوں سے کہا گیا ہے کہ وہ آئندہ تقریباً ۷۲؍گھنٹوں کی خوراک اور دیگر اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کرلیں۔

Photo: X
تصویر: ایکس

یورپی یونین کے کمیشن نے کہا ہے کہ ’’یورپی یونین نے اپنے شہریوں سے کہا ہے کہ وہ آئندہ تقریباً ۷۲؍ گھنٹوں کیلئے کافی خوراک اور دیگر اشیاء کی ذخیرہ اندوزی کرلیں۔‘‘ ۱۸؍ صفحات پرمبنی ان کاغذات میں خبردار کیا گیا ہے کہ ’’یورپ غیر یقینی اورخطرناک حالات کا سامنا کررہا ہے، یوکرین اور روس کے تنازع نے خطے میں جغرافیائی تنازع کو جنم دیا ہے۔ فی الحال روس یورپی لیڈران کو جنگ کی ضرورت کیلئے اکسارہا ہے۔

ٹرمپ کا یورپ کے تئیں، خاص طور پر ناٹومیں شراکت داری کی وجہ سے اور یوکرین پر جنگ کی وجہ سے، محاذ آرائی کا انداز ہے جس نے براعظم میں فوری تیاری کو آگے بڑھانے کی دوڑ شروع کردی ہے۔ یورپی یونین کمیشن نے کہا ہے کہ ’’براعظم میں موجود شہریوں کو اس بات کی یقین دہانی کیلئے اقدامات کرنےہوں گے کہ وہ ایمرجنسی حالات کیلئے تیارہیںجن میں کم از کم تین دن کیلئے بنیادی اشیاء کی سپلائی کی ذخیرہ اندوزی بھی شامل ہے۔انتہائی رکاوٹوں کی صورت میں ابتدائی صورتحال بہت زیادہ نازک ہوگی۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: پرانی گاڑیاں خریدنے کارجحان بڑھ رہا ہے

کاغذات میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’مجموعی طور پر شہریوںکو نفسیاتی لچک اورخودانحصاری کو بڑھانے کی ضرورت ہے۔‘‘کمیشن کے اسکول نے اپنے نصاب میں ’’مستعدی‘‘ کے اسباق کو متعارف کرانے کا بھی مطالبہ کیا ہے جن میں طالب علموں کو غلط معلومات اور معلومات میں ہیرا پھیری سے لڑنے کی مہارتیں سکھائی جائیں گی۔ اس ضمن میں یورپی کمیشن کے صدر اورسولاون دیر لائین نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’ہمارےشہری، ممبران ممالک اور ہمارے بزنس کو اس بحران کیلئے تیار رہنے کیلئے درست حکمت عملی کی ضرورت ہے۔‘‘ یاد رہے کہ بدھ کو یورپی یونین کی یہ گائیڈلائن تب سامنے آئی ہے جب ہر ملک اپنی منصوبہ بندی کررہا ہے۔گزشتہ سال جون میں جرمنی نے مکمل دفاع کیلئے اپنے فریم ورک کو تبدیل کیا تھا جس میں یہ شامل تھا کہ اگر یورپ میں جنگ شروع ہوتی ہے تو کیا کرنا ہے۔ اس وقت اپنی منصوبہ بندی کو بتاتے ہوئے جرمنی کے وزیرداخلہ نینسی فیزر نے کہا کہ ’’یہ حکمت عملی ہمارے ملک کیلئے ضروری ہے تا کہ وہ اپنا دفاع کرسکے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK