• Wed, 01 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ڈچ مسافر بردار طیارہ ناروے میں رن وے سے اتر گیا، تمام مسافر محفوظ

Updated: December 29, 2024, 7:05 PM IST | Inquilab News Network | Oslo

ڈچ کمرشیل طیارہ جو ناروے سے نیدر لینڈ جا رہا تھا، ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے اتر گیا، گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں کے دوران دنیا بھر میں یہ تیسرا حادثہ ہے، شبہ کیا جا رہا ہے کہ ہائیڈرولک سسٹم میں خرابی اس کی وجہ ہو سکتی ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

ناروے سے نیدر لینڈ جانے والا مسافر بردار طیارہ ہنگامی لینڈنگ کے دوران رن وے سے اتر گیا، اس حادثہ میں کسی مسافر کو کوئی نقصان نہیں ہوا۔ گزشتہ ۲۴؍ گھنٹوں میں یہ تیسرا طیارہ ہے جو حادثہ کا شکار ہوا ہے، جنوبی کوریا میں ہوئے طیارہ حادثے میں ۱۷۹؍ مسافر ہلاک ہو گئے۔خبر ہے کہ بوئنگ ۸۰۰ا-۷۳۷؍ اوسلوٹورپ سینڈیفجورڈ ہوائی اڈے پر اترنے کے بعد رن وے ۱۸؍کے دائیں جانب سے مڑ گیا۔ رائل ڈچ ایئر لائنز کی طرف سے ایکس پر پوسٹ کے ذریعے جاری کردہ بیان کے مطابق اوسلو ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے فوراً بعد پرواز نے اپنا رخ موڑ دیا،پائلٹ نے ہنگامی لینڈنگ کیلئے اوسلو سے ۱۱۰؍ کلو میٹر دور سینڈیفجورڈ ہوائی اڈے کی جانب مڑنے کا انتخاب کیا۔

یہ بھی پڑھئے: جنوبی کوریا: لینڈنگ کے دوران مسافر طیارہ حادثے کا شکار،۱۲۰؍ سے زیادہ افراد ہلاک

میڈیا آؤٹ لیٹ نے واقعے کی وجہ ہائیڈرولک سسٹم کی خرابی کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اگرچہ طیارہ بحفاظت لینڈ کر گیا، لیکن کچھ ہی دیر بعد یہ رن وے سے پھسل گیا اور رن وے سے متصل گھاس والے علاقے میں رک گیا۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ جہاز میں ۱۷۶؍ مسافر اور عملے کے چھ ارکان سوار تھے، جو پوری طرح محفوظ ہیں۔ واقع کی تحقیقات کا آغازکردیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ اس سے قبل،ایئرکینیڈا کی پرواز کو سنیچرکی رات اس کے لینڈنگ گیئر میں خرابی کا سامنا کرنے کے بعد ہیلی فیکس اسٹین فیلڈ انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر ہنگامی لینڈنگ کرنی پڑی تھی۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK