• Sat, 26 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ای کولائی معاملہ: ٹیکو بیل، کے ایف سی اوربرگر کنگ نے بھی پیاز کا استعمال ترک کیا

Updated: October 26, 2024, 9:01 PM IST | Washington

میکڈونلڈ کے ایسے کھانے جن میں پیاز اور بیف کا استعمال ہوا ہے اسے کھانے کے بعد کئی افراد کےبیمار ہونے اور ایک فرد کے جاں بحق ہونے کے بعد فاسٹ فوڈ کمپنی نے اپنے کھانوں میں ان دونوں چیزوں کا استعمال ترک کر دیا ہے، اسی کے ساتھ احتیاط کےطور پر دیگر فاسٹ فوڈ کمپنیوں نے بھی یکساں احتیاطی تدابیر اپنائی ہیں۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

فاسٹ فوڈ چین میکڈونلڈ کی کوارٹرپاؤنڈرس سینڈوچ کھانے کے بعد بیمار ہونے کے واقعات کے بعد میکڈونلڈ نے اپنے کھانوں میں پیاز کا استعمال ترک کر دیا ، حالانکہ اب تک یہ واضح نہیں کہ اس جراثیم کا ذریعہ کیا ہے، خیال کیا جا رہا ہے کہ گوشت یا پیاز ای کولائی جراثیم کا مبنع ہو سکتا ہے۔انسانی صحت کو ہونے والے نقصان کے پیش نظر میکڈونلڈ نے بیف پیٹی اور پیاز دونوں کا استعمال ترک کردیا۔
خبروں کے مطابق اس جراثیم کے زیر اثر بیمار ہونے کے ۴۹؍ معاملات سامنے آئے تھے جس میں سے ۱۰؍ افراد کواسپتال میں داخل کرنا پڑا، جبکہ ایک فرد کی موت واقع ہو گئی۔واضح رہے کہ کوارٹر پاؤنڈرس کی بیف پیٹی میں بھی پیاز استعمال ہوتا ہے۔امریکہ کی کئی ریاستوں کےمیکڈونلڈکے ریسٹورنٹ سے پیاز اور بیف پیٹی کو ہٹایا گیا ہے۔جبکہ میکڈونلڈکے علاوہ دیگر فاسٹ فوڈ کمپنی جیسےٹیکو بیل، کے ایف سی اوربرگر کنگ نے بھی اسی قسم کی احتیاطی تدابیر اختیار کی ہیں۔کمپنی کے ترجمان نے بیان جاری کرتے ہوئے یہ معلومات دیں۔

یہ بھی پڑھئے: وکی پیڈیا کو عطیہ نہ دیں یہ بائیں بازو کے نظریات کے زیر اثر ہے: ایلون مسک

برگر کنگ نے پیاز کا استعمال ترک تو نہیں کیا لیکن ایک مخصوص مقام سے خریدی گئی تمام پیاز کو تلف کرنے کے احکام جاری کئے ہیں۔ ساتھ ہی کسی نئے ڈسٹری بیوٹر سےتازہ ترین اسٹاک خریدنےکا اعلان کیا ہے۔لیکن یہ بات وثوق سے نہیں کہی جا سکتی کہ اس کے بعد صارف ای کولائی جراثیم کے اثر سے پوری طرح محفوظ ہو جائیں گے۔واضح رہے کہ ای کولائی معاملہ سامنے آنےکے بعد میکڈونلڈ کے شیئر کی قیمت چار فیصد گر گئی ہے جبکہ اس کے مقابل فاسٹ فوڈ کی دیگر کمپنیوں کے شیئر کی قیمت اس سے متاثر نہیں ہوئیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK