• Sat, 26 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وکی پیڈیا کو عطیہ نہ دیں یہ بائیں بازو کے نظریات کے زیر اثر ہے: ایلون مسک

Updated: October 26, 2024, 5:00 PM IST | Washington

اسرائیل حامی ایلون مسک نے وکی پیڈیا پر اسرائیل فلسطین تنازع کو حقائق کے پس منظر میں پیش کرنے کے سبب عطیہ دہندگان سے اپیل کی ہے کہ چونکہ یہ بائیں بازو نظریات کے حامل مدیروں کے زیر اثر ہے لہٰذا وکی پیڈیا کو عطیہ نہ دیں۔ واضح رہے کہ مسک کے اس بیان کوگزشتہ سال وکی پیڈیا کے بانی جمی ویلز کے ایکس پر کئے گئے طنز کے جواب کے طور پر دیکھا جا رہا ہے۔

Elon Musk, the owner of  ``X`. Photo: INN
’ ایکس ‘کے مالک ایلون مسک۔ تصویر: آئی این این

اسپیس ایکس کے بانی ایلون مسک نے ایکس پر ایک پوسٹ میں عطیہ دہندگان سے وکی پیڈیا کی معاونت نہ کرنے کی اپیل کی ہے۔ اس وجہ بتاتے ہوئے انہوں نے امریکی نیوز کمپنی ’’ پائریٹ وائرس ‘‘ میں چھپی اس خبر کا حوالہ دیا جس میں کہا گیا تھا کہ وکی پیڈیا کے حماس حامی مدیروں نے اسرائیل اور حماس کے مابین جنگ کے بیانیہ کو یر غمال بنا رکھا ہے۔مسک نےلکھا کہ’’ وکی پیڈیا انتہائی بائیں بازو کے کارکنان کے زیر اثر ہے، عوام کو چاہئے کہ اس کی مالی معاونت بند کر دیں۔‘‘

یہ بھی پڑھئے: نیٹ فلکس نے تمام فلسطینی فلمیں اور سیریز ہٹا دی، بڑے پیمانے پر مذمت

اس رپورٹ کو سابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کے کٹر حمایتی کے ذریعے ساجھا کرتے ہوئے کہا گیا کہ’’ وکی پیڈیا کے ۴۰؍ سے زیادہ مدیروں نے اسرائیل کو غیر قانونی ثابت کرنے اور اسلامی گروہوں کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنے کیلئے باہمی اشتراک سے ایک مہم چلا رکھی ہے،ساتھ ہی مرکزی دھارے میں  ۷؍ اکتوبر کے بعد اسرائیل فلسطین تنازع کے علمی نظریات کو مضبوطی فراہم کی ہے ۔‘‘واضح رہے کہ اس سال کے اوائل میں دہلی ہائی کورٹ نے وکی پیڈیا کو توہین عدالت کا نوٹس دیا تھا۔جبکہ اس فری آن لائن انسائیکلو پیڈیا پر اے این آئی کے صفحہ اول کی تدوین کے ذمہ داروں کی معلومات ظاہر نہ کرنے پر شیدید برہمی کا اظہار کیا تھا۔اے این آئی نے اس حکم کی خلاف ورزی پر وکی پیڈیا کے خلاف ہتک عزت کا معاملہ درج کرایا تھا۔عدالت نے اس معاملے پر وکی پیڈیا سے کہا کہ اگر وہ ایسا کرنے میں ناکام ہے تو اسے ہندوستان میں اپنی کارکردگی بند کر دینی چاہئے، ساتھ ہی عدالت نے مرکزی حکومت سے کہا کہ وہ اس پر پابندی عائد کرے۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: فلسطین حامی احتجاج کیلئے ہارورڈ لاء اسکول نے ۶۰؍طلبہ پر پابندی عائد کی

فارچون کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال وکی پیڈیا کے شریک بانی جمی ویلزنےلسبن میں منعقد ’ویب سمٹ ‘ میں ایک سوال کے جواب ایلون مسک کے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر طنز کرتے ہوئے کہا تھا کہ’’صحیح معلومات اور حقیقت جاننے کیلئے ایکس قابل اعتبار پلیٹ فارم نہیں ہے۔مجھے خوشی ہے کہ مصدقہ اور جامع معلومات کیلئے چاٹبورڈ کے مددگار لارج لینگویج ماڈل جیسے چاٹ جی پی ٹی، بنگ اینڈ بارڈ’ ایکس‘ کی بجائے’ وکی پیڈیا‘ سے استفادہ کرتے ہیں۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK