• Thu, 30 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

چکن اور انڈے کھانا بالکل محفوظ ہے، افواہوں پر توجہ نہ دی جائے

Updated: January 29, 2025, 9:31 PM IST | Z A Khan | Nanded

کیولا گائوں میں پرندوں کی موت کے بعد پورے ناندیڑ میں برڈ فلو پھیلنے کی افواہ پھیل گئی ، انتظامیہ کی وضاحت

Currently, there is nothing wrong with eating both chicken and eggs. Photo: INN
فی الحال مرغی اور انڈے دونوں کے کھانے میں کوئی قباحت نہیں ہے۔ تصویر: آئی این این

ایک روز قبل خبر آئی تھی کہ ناندیڑ کے کیولا گائوں میں برڈ فلو کے سبب کچھ چوزوں کی موت ہو گئی ہے جس کے بعد انتظامیہ نے اس علاقے میں مرغی کی دکانیں بند کروا دی تھیں ۔ جب یہ خبر پھیلی تو یہ افواہ اڑنے لگی کہ پورے ضلع میں برڈ فلو کا اثر ہے اورلوگوں نے مرغی اور انڈے کھانے چھوڑ دیئے۔ حتیٰ کہ انتظامیہ کو یہ اعلان جاری کرنا پڑا کہ مرغی اور انڈے کھانا اب بھی محفوظ ہے ناندیڑ ضلع میں برڈ فلو کا کوئی اثر نہیں ہے۔ 
محکمہ حیوانات نے یہ وضاحت عوام کو اطمینان دلانے کیلئے پیش کی ہے۔ محکمہ حیوانات کے ضلع افسر ڈاکٹر راج کمار پڈیلے نے ایک ویڈیو جاری کرتے ہوئے بتایا کہ ضلع میں برڈ فلو کی نگرانی نہایت سختی سے کی جا رہی ہے اور ضروری اقدامات کئے جا رہے ہیں۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ افواہوں پر کان نہ دھریں اور چکن اور انڈے کھانے میں کسی قسم کی ہچکچاہٹ محسوس نہ کریں۔ 

یہ بھی پڑھئے: حکومت پر دبائو، دھننجے منڈے کے استعفے کا مطالبہ

افسرکے مطابق ضلع کے لوہا تعلقہ کے ایک گاؤں کیولا میں چند پرندوں میں برڈ فلو کی علامات پائی گئی تھیں، جسکے بعد فوری طور پر ضروری احتیاطی تدابیر اختیار کی گئیں۔ متاثرہ گاؤں میں ایک کلومیٹر کے دائرے میں موجود تمام مرغیوں اور پرندوں کو سائنسی طریقے سے تلف کر دیا گیا۔ اس عمل میں ۳۸۲؍ بڑے پرندے اور ۷۴؍ چھوٹے پرندے شامل تھے، جن کی مجموعی تعداد ۴۵۶؍ تھی۔ ان پرندوں کو ضوابط کے مطابق دفن کیا گیا۔ محکمہ حیوانات کے مطابق متاثرہ علاقے کے ارد گرد ۱۰؍ کلومیٹر کے دائرے کو حساس ژون قرار دیا گیا ہے اور آئندہ ۳؍ ماہ تک اس ژون میں موجود مرغیوں کے نمونے ہر ۱۵؍ دن بعد لیبارٹری میں بھیجے جائیں گے تاکہ کسی بھی ممکنہ انفیکشن کا بروقت پتہ چلایا جا سکے۔ ڈاکٹر پڈلے نے بتایا کہ برڈ فلو کی وبا مہاراشٹر میں سب سے پہلے ۲۰۰۶ء میں سامنے آئی تھی، جسکے بعد محکمہ حیوانات نے ایک موثر پالیسی اپنائی ہے۔ اس پالیسی کے تحت پرندوں کے صحت مند اور بیمار نمونوں کی لیبارٹری جانچ مسلسل کی جاتی ہے۔ برڈ فلو کی علامات صرف ہجرت کرنے والے پرندوں کے ذریعے پھیلتی ہیں، اور متاثرہ علاقے میں ۳؍ ماہ کیلئے مرغی پالنے پر پابندی لگا دی جاتی ہے تاکہ بیماری کو روکا جا سکے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ وہ اطمینان رکھیں اور چکن اور انڈے کھانے کے حوالے سے کسی خوف کا شکار نہ ہوں، کیونکہ یہ سو فیصد محفوظ ہیں۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK