• Mon, 23 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ماہر معاشیات ببیک دیب رائے کا ۶۹؍سال کی عمر میں انتقال

Updated: November 01, 2024, 3:14 PM IST | New Delhi

ماہر معاشیات اور اکنامک ایڈوائزری کاؤنسل کے چیئرپرسن ببیک دیب رائے کا ۶۹؍ سال کی عمر میں انتقال ہوگیا ہے۔ وہ آنتوں کی بیماری میں مبتلا تھے۔انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں بھرتی کیا گیا تھا۔

Babik Deb Roy Photo: X
ببیک دیب رائے۔ تصویر: ایکس

ببیک دیب رائے ، جو ماہر معاشیات اور وزیر اعظم نریندر مودی کیلئے اکنامک ایڈوئزری کاؤنسل کے چیئرپرسن تھے ، کا نئی دہلی میں ۶۹؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ دی انڈین ایکسپریس نے اسپتال کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے کہ ’’انہیں آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنس میں داخل کیا گیا تھا اور’’آنتوں کی بیماری‘‘ میںمبتلا تھے۔ دیب رائے مرکزی حکومت کی جانب سے چلائے جانے والے مرکزی حکومت کی نیتی آیوگ کے رکن رہے تھے۔ وہ پدم شری یافتہ تجھے۔ انہوں نے معاشیاتی تبدیلیوں، حکومت اور ہندوستانی ریلوے پر متعدد آرٹیکل لکھے تھے۔ انہوں نے متعدد کتابیں لکھی تھیں اور چند کتابیں اور آرٹیکل ایڈیٹ بھی کئے تھے۔ انہوں نے متعدد اخبارات میں ’’مہمان مدیر‘‘ کے طور پر خدمات انجام دی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: یکم نومبر سے کئی تبدیلیاں رونما ہونگی

انہوں نے کاسیکل سنسکرت ٹیکسٹ جیسے مہاراشٹر اور بھگوت گیتا کا ترجمہ بھی کیا تھا۔ انہیں جولائی میں پونے کی گوگھلے انسٹی ٹیوٹ آف پالیٹیکس اینڈ اکنامکس کا چانسلر بھی منتخب کیا گیا تھا۔تاہم، دو مہینے بعد وہ اس عہدے سے دستبردار ہوگئے تھے۔ 
آج صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کہا کہ ’’ملک نے ممتاز عوامی دانشور کو کھو دیا ہے جنہوں نے مختلف شعبوں کو زینت بخشی تھی۔ انہوں نے پالیسی ساز ہونے سے ہمارے صحیفوں کا ترجمہ بھی کیا تھا۔‘‘

مرمو نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’دیب رائے ہندوستانی سماج، ثقافت اور معاشیاتی اتار چڑھاؤ کی گہری سمجھ رکھتے تھے۔‘‘ وزیر اعظم نریندر مودی نے ان کی موت پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ ’’ببیک دیب رائے ایک اسکالر تھے جنہوں نے مختلف شعبوں جیسے معاشیات، تاریخ، ثقافت، سیاست اور روحانیت میں اپنی خدمات انجام دی تھیں۔‘‘

کانگریس نے بھی ان کی موت پر غم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دیب رائے کو بہت سی چیزوں میں دلچسپی تھی۔ وہ متعدد اداروں سے وابستہ تھے اور انہوں نےہر جگہ اپنی شناخت چھوڑی ہے۔ وہ منفرد صلاحیتیوں کے حامل تھے اور معاشیات کے مشکل مسائل کو بھی سمجھتے تھے۔‘‘

کانگریس کے لیڈر رام رمیش نے ان کی موت پر اظہار تعزیت پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’’دیب رائے معاشیات کے علاوہ عوامی مسائل کیلئے منفرد تبصرہ نگار تھے ۔ سب سے زیادہ وہ حقیقی سنسکرت داں تھے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK