• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ای ڈی نے راج کندرا کی ۹۷؍کروڑروپے مالیت کی جائیداد قرق کی

Updated: April 18, 2024, 11:12 PM IST | Inquilab News Network | Mumbai

۶؍؍ ہزار کروڑ سے زائد کے بٹ کوئن گھوٹالہ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے منی لانڈرنگ معاملے جس میں فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر ریپو سدن کندرا عرف راج کندرا کے خلاف مہاراشٹر اور دہلی پولیس نے کئی ایف آئی آر درج کی ہے، کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو قرق کیا۔

File photo of businessman Raj Kundra appearing before ED in money laundering case.Photo: INN
منی لانڈرنگ کیس میں تاجر راج کندرا جب ای ڈی کے روبرو حاضر ہوئے تھے۔ تصویر : آئی این این

۶؍ ہزار کروڑ سے زائد کے بٹ کوئن گھوٹالہ معاملہ میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی ) نے منی لانڈرنگ معاملے جس میں فلم اداکارہ شلپا شیٹی کے شوہر  ریپو سدن کندرا عرف راج کندرا کے خلاف مہاراشٹر اورو دہلی پولیس نے کئی ایف آئی آر درج کی ہے، کارروائی کرتے ہوئے کروڑوں روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد کو قرق کیا۔ راج کندرا کی جن جائیدادوں کو قرق کیاگیا ہے، ان میں  اداکارہ شلپا شیٹی کے نام سے لیا گیا   فلیٹ  ا ور بنگلہ بھی شامل ہے۔

یہ بھی پڑھئے: ممبئی اور مہاراشٹر کے روانگی کے دیگر مراکز پر حج کے اخراجات میں اضافہ

ای ڈی نے راج کندرا کی تقریباً ۹۷؍ کروڑ ۷۹؍ لاکھ روپے کی منقولہ اور غیر منقولہ جائیداد وں کو قرق کیا ہے جس میں جوہومیں شلپا شیٹی کے نام سے خریدا گیا فلیٹ اور پونے میں واقع بنگلہ بھی شامل ہے۔ اس کے علاوہ راج کندرا کے نام سے خریدے گئے کروڑوں روپے کے ایکویٹی شیئرس بھی ضبط کئے گئے ہیں۔ مذکورہ  معاملہ میں تفتیشی ایجنسی نے منی لانڈرنگ کیس ۲۰۰۲ء  درج کیا تھا۔  بٹ کوئن کی کان میں سرمایہ کاری اور بھاری منافع کا جھانسہ دینے کے الزام میں سرمایہ کاروں کے  ذریعہ ملنے والی بے شمار شکایتوں کے بعد مہاراشٹر اور دہلی پولیس نے ایم ایس ویئریبل ٹیک پیٹ لمیٹیڈ کے امیت بھاردواج ، اجے بھاردواج ، وویک بھاردواج ، سیمپی بھاردواج ، مہندر بھاردواج کے علاوہ کئی ایم ایل ایم ایجنٹوں کے خلاف کیس درج کیا تھا۔ ای ڈی  کے مطاب انہوں نے سرمایہ کاروں سے بٹ کوئن کی کان میںسرمایہ کاری کے نام پر ۶؍ ہزار ۶۰۰؍ کروڑ اینٹھے تھے اور یہ جھانسہ دیا تھا کہ سرمایہ کاروں کو  ۱۰؍ فیصد منافع ہوگا ۔ انہیں کرپٹوکے اثاثہ کی شکل میں منافع دینے کا وعدہ کیا گیا تھا لیکن یہ وعدہ پورا نہیں کیا گیا۔
  اس معاملہ میں راج کندرا پر الزام ہے کہ انہوں نے یوکرین میں بٹ کوائن مائننگ فرم قائم کرکے اس کیس کے کلیدی ملزم پروموٹر امیت بھاردواج سے ۲۸۵؍ بٹ کوائنز حاصل کئے تھے جو سرمایہ کاروں کی لگائی ہوئی رقم کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK