اروندکیجریوال ای ڈی کے سمن سے بچنے کے معاملے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
EPAPER
Updated: February 17, 2024, 3:44 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi
اروندکیجریوال ای ڈی کے سمن سے بچنے کے معاملے میں ویڈیو کانفرنسنگ کے ذریعے دہلی کی عدالت میں پیش ہوئے۔
دہلی کے وزیر اعلیٰ اروند کیجریوال سنیچر کو ویڈیوکانفرنسنگ کے ذریعے دہلی راؤ س ایونیوٹ کے سامنے پیش ہوئے اور جسمانی طور پر پیش رہنے سے استثنیٰ کی درخواست کی کیونکہ بجٹ سیشن شروع ہے اور دہلی اسمبلی میں ان کی طرف سے تحریک اعتماد پیش کی گئی ہے۔
اروند کیجریوال کو ای ڈی کے ذریعہ ایجنسی کے سامنے پیش نہ ہونے کی شکایت پر انہیں جاری کردہ سمن کے تحت عدالت میں حاضر ہونا تھا۔ اروند کیجریوال کے وکیل نے کہا کہ ’’وہ اگلی سماعت میں جسمانی طور پر حاضر ہوں گے۔‘‘
ویڈیو کانفرنسنگ میں اروند کیجریوال نے عدالت کو کہا کہ دہلی اسمبلی میں جاری تحریک اعتماد کی بحث اورچل رہے بجٹ سیشن کی وجہ سے وہ عدالت میں جسمانی طور پر موجود نہیں ہوسکے۔ عدالت نے اس معاملے کی اگلی سماعت کی تاریخ ۱۶؍ مارچ طے کی ہے۔
دہلی کی عدالت نے عام آدمی پارٹی کے قومی کنونیرسے کہا تھا کہ ’’۱۷؍ فروری کو انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی طرف سے ایکسائز پالیسی کیس کے معاملے میں دیئے گئے سمن کو نظر اندازکرنے کے لئے دائر کی گئی شکایت پر ان کے سامنے پیش ہوں گے اور پہلی نظر میں نوٹ کیا کہ دہلی کےوزیر اعلیٰ اس پر عمل کرنے کیلئے ’’قانونی طور پر پابند‘‘ تھے۔‘‘
یہ بھی پڑھئے : کیجریوال نے تحریک اعتماد پیش کی ، آج بحث ہوگی
ای ڈی نے نے اروند کیجریوال کے دہلی شراب پالیسی سے منسلک منی لانڈرنگ کیس میں پوچھ تاچھ کے دیئے گئے پانچ سمن کو نظر انداز کرنے کے بعد عدالت میں شکایت دائر کی تھی۔ اس سے پہلے ای ڈی نے اروند کیجریوال کوچھٹی مرتبہ سمن بھیج کر ۱۹ ؍ فروری کو ایجنسی میں پوچھ تاچھ کیلئے بلایا تھا۔
اروند کیجریوال نے دہلی عدالت میں تحریک اعتماد پیش کی
ہفتہ کو دہلی اسمبلی میں حکمراں عام آدمی پارٹی کے لیڈر اور اپوزیشن رام ویر سنگھ بھیدوری کی موجودگی میں اس تحریک پر بات کی جائے گی کیونکہ جمعرات کو لیفٹیننٹ گورنر کے خطاب کے دوران بی جے پی کے آٹھ میں سے سات اراکین کو معطل کردیا گیا تھا۔
کیجریوال حکومت نے دوسر ی مرتبہ تحریک اعتماد کا ووٹ مانگا ہے۔ ۷۰؍ رکنی اسمبلی میں ’آپ‘ کے ۶۲؍ جبکہ بی جے پی کے ۸ ؍ اراکین ہیں۔
جمعہ کو تحریک اعتمادکی بحث کے دوران وزیر اعلیٰ کیجریوال نے کہا کہ ’’ ۲؍ اراکین میرے پاس آئے اور انہوں نے کہا کہ بی جے پی کے ممبر نے ان سے رابطہ کرنے کی کوشش کی ہے اور انہیں ۲۵؍ کروڑ روپے کی پیشکش کی ہے اور کہا ہے کہ اروند کیجریوال کوگرفتارکر لیا جائے گا اور حکومت گرادی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ ۲۱؍ اراکین ’آپ‘ کے بی جے پی کے رابطہ میں ہیں۔ انہوں نے ’’آپریشن لوٹس ‘‘ کے تحت ہمارے ایم ایل اے سے رجوع کرنے کی متعدد کوشش کی لیکن اس بار بھی ہمارے اراکین نے جھکنے سے انکار کردیا۔‘‘
انہوں نے دعویٰ کیا کہ دہلی ایکسائز پالیسی کیس جھوٹا ہے ۔ کیجریوال کے بااعتماد ساتھی منیش سسودیا اور سنجے سنگھ جیل میں ہیں۔
رام ویر سنگھ بھیدوری نے دعویٰ کیا کہ ’’اروند کیجریوال ۶۲؍ ایم ایل اے کی حمایت حاصل کرنے کے باوجود اعتماد کا ووٹ لے کر آرہے تھے جن سے ان کا اعتماد متزلزل ہوا ہے۔حیرت ہے اس بات پر کہ اروند کیجریوال تحریک اعتماد پیش کر رہے تھے جس میں بی جے پی پر ’’آپ‘‘ کے اسمبلی اراکین کو شکا ر کرنے کا الزام لگایا ہے لیکن پولیس کو انہوں نے اس کے بارے میں کوئی ثبوت پیش نہیں کر پائے جبکہ پولیس پہلے ہی اس بارے میں نوٹس دے چکی ہیں۔‘‘