• Thu, 02 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ریلوے اسٹیشنوں پرپانی کی قلت دور کرنے کی کوشش

Updated: April 20, 2024, 8:33 AM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

سینٹرل ریلوے ممبئی ڈویژن میں۱۲۰۰؍ نل ،۲۴۵؍واٹر کولر کا نظم کیا گیا ہے اور۱۰؍ٹیوب ویل بھی لگائے گئے ہیں۔

A water cooler placed at a railway station.  Photo: INN
ریلوے اسٹیشن پر رکھا گیا ایک واٹر کولر۔ تصویر : آئی این این

شدید گرمی اور لاکھوں مسافروں کو پینے کے پانی کی سہولت کیلئے وزارت ریل کے حکم پرممبئی ڈویژن میں ۱۲۰۰؍جل نل،۲۴۵؍ واٹر کولر اور ۱۰؍ ٹیوب ویل کا الگ الگ ریلوے اسٹیشنوں پر نظم کیا گیا ہے۔ اسی طرح پونے، ناگپور،شولاپور اور بھساول وغیرہ دیگر ڈویژن میں بھی انتظامات کئے گئے ہیں۔ طویل مسافتی ٹرینوں کے جنرل ڈبے کے سامنے خاص طور پر نظم کرنے اور پانی کی فراہمی ٹھیک ڈھنگ سے ہو، اس کے لئے۲۴؍ گھنٹے نگرانی کرنے کی بھی ماتحت ریلوے اہلکاروں کو ہدایت دی گئی ہے۔ چونکہ جنرل ڈبے میںبے تحاشہ بھیڑبھاڑہوتی ہے اورکنفرم ٹکٹ نہ ملنے سے جنرل ڈبے کے مسافروں کی تعداد گرمی کی چھٹی میں کہیں زیادہ ہوجاتی ہے اس لئے مسافروں کو اور بھی دقت ہوتی ہے۔ اس  لئے یہ ہدایت دی گئی ہے کہ جنرل ڈبے کےسامنے خاص دھیان رکھا جائے اوراس بات کویقینی بنایا جائے کہ پینے کے پانی کی کمی نہیں ہوگی۔
 اگر ممبئی کے ساتھ دیگر ڈویژن کو بھی سامنے رکھاجائے توپونے میں۱۰۷۴؍نل، ۴۷؍واٹر کولر اور۱۵؍ ٹیوب ویل ہیں، ناگپور میں۲۳۶۰؍نل، ۶۱؍واٹر کولراور۱۸؍ٹیوب ویل ہیں،بھساول ڈویژن میں۲۵۱۹؍نل،۱۰۷؍واٹر کولراور ۵۶؍ ٹیوب ویل ہیں جبکہ شولاپور میں۹۶۰؍ نل ، ۳۸؍ واٹر کولر اور۵۰؍ ٹیوب ویل لگائے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ملئے ان صاحب سے جنہوں نے ایک مہینہ کے اعتکاف میں ۲۸؍ مرتبہ قرآن پاک مکمل کیا

کس طرح نگرانی کرنی ہے اورکیا دیکھنا ہے 
وزارت ریل کی جانب سے سینٹرل ریلوے انتظامیہ کوہدایت دی گئی ہے کہ (۱)یہ یقینی بنایاجائے کہ جتنے واٹر کولر لگائے گئے ہیں،سب ٹھیک ہیں اور کام کررہے ہیں(۲) حسب ِ ضرورت ٹینکروں کی خدمات (۳) خاص طور پرٹرمنس اوراسٹیشنوں پربھی تمام پلیٹ فارم پرپانی کی سہولت مہیاکی جانی چاہئے اوراس کا جائزہ لیاجائے (۴)غیرسرکاری تنظیموں اورسماجی خدمت گارو ں سے اس بابت رابطہ قائم کیا جائے (۵)جن علاقوں میں پانی کی قلت ہے وہاں ریاستی حکومت سے ریلوے افسران رابطے میں رہیںتاکہ اس قلت کومل جل کردور کیاجاسکے (۶) یہ کام وقتی نہیںہے بلکہ ۲۴؍ گھنٹے اس کی نگرانی کی جانی چاہئے کیونکہ یومیہ ڈھائی کروڑ سے زائد مسافر طویل مسافتی ٹرینو ں کےذریعے ملک کے طول وعرض میںسفر کررہے ہیںبلکہ گرمی کی تعطیلات کے سبب اسپیشل ٹرینیںچلانے سے ان کی تعداد میں اور اضافہ ہوگیا ہے۔
 سینٹر ل ریلوے کے چیف پی آر او ڈاکٹرسوپنل نیلا نے نمائندۂ انقلاب کوبتایاکہ ’’وزارت ریل کے احکا مات کی پابندی کی جارہی ہے اورجو بھی ہدایات دی گئی ہیںاس کاخیال رکھاجارہا ہے۔ ویسے بھی مسافروں کی سہولت اور بحفاظت انہیںمنزل تک پہنچانا ،ریلوے کی اولین ترجیحات ہیں ۔پانی کی فراہمی میںکوتاہی یا کسی طرح کی کمی کا سوال ہی پیدانہیں ہوتا۔ تمام متعلقہ شعبوں کے اہلکار کو مامور کردیا گیا ہے۔‘‘

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK