• Thu, 21 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

شہر ومضافات کے متعدد دینی مدارس کے ۸۱؍طلبہ کی ایس ایس سی میں شاندار کامیابی

Updated: May 28, 2024, 11:35 PM IST | Saeed Ahmed Khan | Mumbai

دینی اداروں میںعلوم ِ دینیہ کے ساتھ عصری علوم پربھی توجہ دی جارہی ہے اوراس کے مثبت اوربہتر نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ امسال شہر ومضافات کے کئی دینی اداروں میں حفاظ اورعالمیت کررہے طلبہ نے ایس ایس سی کا امتحان دیا اورنمایاں کامیابی حاصل کی ہے۔

A group of 40 students of Hafaz and Arabi Jamaat of Muaraj Uloom Cheetah Camp who have passed the 10th exam. Photo: INN
معرا ج العلوم چیتا کیمپ کے حفاظ اورعربی جماعت کے ۴۰؍طلبہ کا گروپ جو دسویں کا امتحان کامیاب ہوا ہے۔ تصویر : آئی این این

دینی اداروں میںعلوم ِ دینیہ کے ساتھ عصری علوم پربھی توجہ دی جارہی ہے اوراس کے مثبت اوربہتر نتائج بھی سامنے آرہے ہیں۔ امسال شہر ومضافات کے کئی دینی اداروں میں حفاظ اورعالمیت کررہے طلبہ نے ایس ایس سی کا امتحان دیا اورنمایاں کامیابی حاصل کی  ہے۔ 
دارالعلوم امدادیہ چونا بھٹی میں زیرتعلیم ۵؍ حفاظ اورعالمیت کررہے طلبہ نےامسال ایس ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل۔ ادارہ کے ناظم حافظ عظیم الرحمٰن کے مطابق ’’ان طلبہ کی اس انداز میں تیاری کرائی جاتی ہے کہ دینی علوم کا حصول متاثر نہ ہو۔‘‘جامعہ عربیہ معراج العلوم چیتا کیمپ میں ۴۰؍طلبہ نے ایس ایس سی امتحان پاس کیا۔اس میں۱۷؍حافظ قرآن ہیں اور۲۳؍ عربی جماعت کے طالب علم ہیں۔مولانا محمدزاہد قاسمی کے مطابق یہاں عصری علوم کے لئے باضابطہ نظم ہے اور ایسے طلبہ کواسکول بھی بھیجا جاتا ہے۔اسی طرح جامعہ رحمانیہ کاندیولی میں۱۰؍طلبہ نے ایس ایس سی امتحان میں  کامیابی حاصل کی۔ ادارہ کے سربراہ مولانا الطاف رحمانی کے مطابق ’’پہلے سے ذمہ داران ِ ادارہ اس جانب توجہ دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: ایس ایس سی : بی ایم سی اسکولوں کے۵۶ء۹۱؍فیصد طلبہ کامیاب ہوئے

کئی برس سےفضیلت اورعالمیت کررہے طلبہ ایس ایس کے امتحان میں شریک ہورہے ہیں۔ ان کی باقاعدہ تیاری کرائی جاتی ہے اوراس کا بہتر نتیجہ برآمد ہوتا ہے۔‘‘ جامعہ تجوید القرآن نور مہر مکتب واردوہائی اسکول میںزیرتعلیم ۵؍حفاظ نے کامیابی حاصل کی۔ ادارہ کے سربراہ سید علی نے بتایاکہ’’یہ حفاظ کا ۱۲؍واں بیچ ایس ایس سی امتحان میں شریک ہواتھا۔ ‘‘ مدرسہ ندائے اسلام میں تکمیل حفظ کرنے والے حافظ معید احمدنےبھی ایس ایس سی میں نمایاں کامیابی حاصل کی۔ ‘‘ جامعہ اسلامیہ اشرف العلوم (نالاسوپارہ)میںزیرتعلیم ۲۰؍حفاظ اورعالمیت کا کورس کرنے والے طلبہ نے کامیابی حاصل کی۔ ادارہ کے سربراہ صغیرڈانگے کے مطابق ’’ کئی برس سے یہ سلسلہ جاری ہے اور ہرسال ایسے طلبہ کی تعداد میں بحمداللہ اضافہ ہورہا ہے۔‘‘ 
 اسی طرح کچھ اوردینی ادارے ہیں جہاں یہ سلسلہ جاری ہے۔ ذمہ داران کی کوشش ہے کہ دینی علوم حاصل کرنے والے طلبہ عصری علوم سے بھی آراستہ ہوکر اپنی کامیابی درج کراسکیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK