الیکشن آفیسر اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے اس مسئلہ کے پیش نظر ہی بیسٹ بس انتظامیہ کو اضافی اور فری بس سروس فراہم کرنے کا فرمان جاری کیا تھا ۔
EPAPER
Updated: November 19, 2024, 6:55 PM IST | Nadeem Asran | Mumbai
الیکشن آفیسر اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے اس مسئلہ کے پیش نظر ہی بیسٹ بس انتظامیہ کو اضافی اور فری بس سروس فراہم کرنے کا فرمان جاری کیا تھا ۔
سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے نے ۲۰؍ نومبر کوپولنگ کے پیش نظر شہرو مضافات میں الیکشن ڈیوٹی پر مامور اہلکاروں کی سہولت کیلئے جس طرح دیر رات ۱۲؍ اضافی ٹرینیں چلانے کا فیصلہ کیا ہے ، اسی طرح اب برہن ممبئی الیکٹرک سپلائی اینڈ ٹرانسپورٹ انڈر ٹیکنگ ( بی ایس ایس ٹی ) بھی الیکشن ڈیوٹی پر مامور افسران اور معذورووٹروں کے لئے اضافی اور مفت بس سروس فراہم کرنے پر غور کر رہا ہے۔ بیسٹ کے پی آر او سداس ساونت سے نامہ نگار کے اس ضمن میں فون پر ہوئی بات چیت کے دوران انہوںنے کہا کہ’’ الیکشن ڈیوٹی پر مامور افسران ساتھ ہی شہر و مضافات کے معذورووٹرس کو اضافی اور فری بس سروس فراہم کرنے پر غور کیا جارہا ہے اور اس سلسلہ میں کتنی بسیں فراہم کی جانی چاہئے، اس کی تفصیلات اکٹھا کی جارہی ہے ۔ اس کے علاوہ الیکشن افسران اور شہر میں معذور رائے دہندگان کی تعداد اور انہیں لانے اور لے جانے سے متعلق لائحہ عمل تیار کیا جارہا ہے ۔انہوںنے جلد ہی اس پر فیصلہ کرنے کا امکان ظاہر کیا ہے۔
یہ بھی پڑھئے: ’’ووٹ دینا ہمارا قومی فریضہ ہے، اسے ضرور ادا کریں‘‘
۲۰؍ نومبر کو اسمبلی انتخابات کیلئے پولنگ کے دن مختلف سرکاری اور غیر سرکاری اداروں کے ملازمین کے علاوہ تدریسی اور غیر تدریسی عملہ کو مامور کیا گیا ہے ۔ شام ۶؍ بجے پولنگ ختم ہونے کے بعد الیکشن ڈیوٹی پرمامور اسٹاف کو نہ صرف اس سلسلہ میں دستاویزی کارروائی کو مکمل کرنا پڑتا ہے بلکہ اسی اسمبلی حلقہ کے وار روم میں ای وی ایم کو الیکشن اسکواڈ اور پولیس کی نگرانی میں پہنچانا پڑتا ہے ۔ اس کارروائی کو پورا کرنے میں اکثر رات ۱۱؍ سے ۱۲؍ بج جاتے ہیں اور بعض اوقات شب کے ۲؍ بھی بج جاتے ہیں۔ الیکشن آفیسر اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی نے اس مسئلہ کے پیش نظر ہی بیسٹ بس انتظامیہ کو اضافی اور فری بس سروس فراہم کرنے کا فرمان جاری کیا تھا۔ واضح رہے کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر ریاستی محکمہ تعلیم نے جہاں اسکول بس اسوسی ایشن سے الیکشن ڈیوٹی پر مامور افسران و ملازمین کو ان کے گھر پہنچانے کی درخواست کی تھی جسے منظور کر لیا گیا ہے۔ اسی طرح سینٹرل اور ویسٹرن ریلوے انتظامیہ کو بھی اضافی ٹرینیں چلانے کا فرمان جاری کیا گیا تھا جسےقبول کر لیا گیا ہے ۔ اب بیسٹ بس انتظامیہ بھی الیکشن آفیسر اور بی ایم سی کمشنر بھوشن گگرانی کی ہدایت پر جلد ہی اضافی اور فری بس سروس فراہم کرنے پر فیصلہ کرے گا۔