• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جے این یو: مغربی ایشیاء میں تنازع کے موضوع پر تین سیمینارمنسوخ کر دیئے گئے

Updated: October 25, 2024, 6:12 PM IST | New Delhi

ذرائع کے مطابق، ان تینوں سیمینار کے انعقاد پر جے این یو کے اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سینئر فیکلٹی ممبران نے یونیورسٹی کیمپس میں ممکنہ احتجاج کے خدشات ظاہر کئے تھے جس کے بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سیمیناروں کو منسوخ کردیا۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

مغربی ایشیاء میں جاری تنازع کے موضوع پر، جواہر لعل نہرو یونیورسٹی، دہلی میں منعقد تین سیمینار "ناگزیر حالات" کی بناء پر منسوخ کر دیئے گئے۔ ان تین سیمینار میں ایرانی، فلسطینی اور لبنانی سفیر کو علاحدہ طور پر مدعو کیا گیا تھا۔ انڈین ایکسپریس کے مطابق، ایرانی سفیر ڈاکٹر ایرج الٰہی، جمعرات کو صبح ۱۱ بجے "مغربی ایشیا میں حالیہ پیش رفتوں کو ایران کس طرح دیکھتا ہے؟" کے عنوان پر ایک سیمینار سے خطاب کرنے والے تھے لیکن سیمینار سے چند گھنٹے قبل، کوآرڈینیٹر سیما بیدیا نے صبح ۸ بج کر ۹ منٹ پر طلبہ کو ای میل بھیج کر سیمینار کی منسوخی کی اطلاع دی۔ اسی پیغام میں، بیدیا نے طلبہ کو دیگر دو سیمیناروں کی منسوخی کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ جے این یو میں ۷ نومبر کو مغربی ایشیاء کے موضوع پر دوسرے سیمینار میں "فلسطین میں تشدد" کے عنوان پر  فلسطینی سفیر عدنان ابو الحیجہ خطاب کرنے والے تھے جبکہ ۱۴ نومبر کو تیسرے سیمینار میں لبنانی سفیر ڈاکٹر رابی نازش لبنان کی صورتحال کے موضوع پر طلبہ سے خطاب کرنے والے تھے۔ 

یہ بھی پڑھئے: فرانس: لبنان کی مدد کیلئے ۱۰۸؍ ملین ڈالر کاامدادی پیکیج فراہم کرنے کا اعلان

یونیورسٹی میں موجود ذرائع کے مطابق، ان سیمینار کے انعقاد پر اسکول آف انٹرنیشنل اسٹڈیز کے سینئر فیکلٹی ممبران نے یونیورسٹی کیمپس میں ممکنہ احتجاج کے خدشات ظاہر کئے تھے جس کے  بعد یونیورسٹی انتظامیہ نے ان سیمیناروں کو منسوخ کردیا۔
سینٹر فار ویسٹ ایشین اسٹڈیز کی چیئرپرسن ثمینہ حمید نے انڈین ایکسپریس کو بتایا کہ ایرانی سفیر کا سیمینار بدھ کو ملتوی کر دیا گیا تھا، جبکہ دیگر دو سیمینار سینٹر کی طرف سے "سرکاری طور پر طے شدہ" نہیں تھے۔ انہوں نے پہلے سیمینار، جس میں ایرانی سفیر کی شرکت متوقع تھی، کے متعلق بتایا کہ سینٹر نے بتایا تھا کہ ایرانی سفیر کے ساتھ سیمینار کو ملتوی کر دیا جائے گا کیونکہ یہ بالکل آخری لمحات میں منعقد کیا گیا تھا اور سینٹر انتظامیہ، سفیر کی میزبانی کیلئے درکار پروٹوکول پر عمل کرنے کی حالت میں نہیں تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK