فرانس کے صدر نے بین الاقوامی کانفرنس میں لبنان کی امداد کیلئے ۱۰۸؍ ملین ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔ساتھ ہی اسرائیل کے تعلق سے اپنا موقف سخت کرتے ہوئے غزہ اور لبنان کی جنگ بند کرنے کو کہا۔
EPAPER
Updated: October 25, 2024, 12:58 PM IST | Paris
فرانس کے صدر نے بین الاقوامی کانفرنس میں لبنان کی امداد کیلئے ۱۰۸؍ ملین ڈالر کے امدادی پیکیج کا اعلان کیا۔ساتھ ہی اسرائیل کے تعلق سے اپنا موقف سخت کرتے ہوئے غزہ اور لبنان کی جنگ بند کرنے کو کہا۔
پیرس میں منعقد بین الاقوامی کانفرنس میں جمعرات کو فرانس کے صدر ایمانویل میکرون نے لبنان کیلئے ۱۰۸؍ ملین امریکی ڈالر کی مالی امداد کا اعلان کیا۔اپنے بیان میں کہا کہ حالیہ جنگ میں لاکھوں افراد بے گھر ہو گئے جنہیں اور ان کی میزبانی کرنے والوں کو فوری امداد کی ضرورت ہے۔جبکہ اسرائیل اور حزب اللہ کے مابین جنگ میں اب تک لبنان میں۲۴۰۰؍ افراد جاں بحق ، اور تقریباً ۱۲؍ لاکھ افراد بے گھر ہو چکے ہیں۔فرانس کے منتظمین کو امید ہے کہ اقوام متحدہ کے ۴۲۶؍ ملین ڈالر کی امداد کے مطالبے کو جلد ہی پورا کرلیا جائے گا۔
یہ بھی پڑھئے: غزہ اور بیروت پر اسرائیل کی بمباری، حماس اور حزب اللہ کے اسرائیلی فوج پر حملے
فرانس لبنان کی آزادی،اور اس کے اداروں کو بآثر کرنے کیلئے مدد کا خواہاں ہے۔وہ ملک جہاں حزب اللہ ایک متوازی حکومت کے طور پر موجود ہے، دوسال سے صدر کی تقرری عمل میں نہیں آئی ہے۔ جس کی وجہ سیاسی طبقوں کے درمیان کسی نام پراتفاق نہ ہونا ہے۔
واضح رہے کہ فرانس کے صدر کے دفتر نے ایک بیان میں کہا ہے کہ حالیہ ہفتوں میں صدر میکرون نے اپنے موقف کو سخت کرتے ہوئے اسرائیل سے غزہ اور لبنان میں جنگ روکنے کو کہا ہے۔ ساتھ ہی انسانی نقصان کو ناقابل برداشت قرار دیا۔اپنی اس بات کو میکرون نے نیتن یاہو سے فون پر ہونے والی گفتگو میں بھی دہرایا۔