مسک نے ایکس صارفین کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ اشارہ دیا جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط ایک ای میل سروس متعارف کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
EPAPER
Updated: December 17, 2024, 5:56 PM IST | Inquilab News Network | Washington
مسک نے ایکس صارفین کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ اشارہ دیا جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط ایک ای میل سروس متعارف کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔
امریکی ارب پتی اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے چیئرمین ایلون مسک نے ایک ممکنہ ای میل سروس، ایکس میل متعارف کروانے کا اشارہ دیا ہے جو گوگل کی مقبول عام ای میل سروس `جی میل` کو براہ راست چیلنج کرسکتی ہے۔ مسک کے اعلان کے بعد ایکس صارفین میں جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ مسک نے ایکس صارفین کی پوسٹ کا جواب دیتے ہوئے یہ اشارہ دیا جنہوں نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم کے ساتھ مربوط ایک ای میل سروس متعارف کرانے کا مطالبہ کیا تھا۔ مسک کے اس اشارہ سے مستقبل میں ایکس کو ایک کثیر المقاصد مواصلاتی پلیٹ فارم کے طور پر تعمیر کرنے کی قیس آرائیوں کو مزید تقویت ملی ہے۔
Interesting.
— Elon Musk (@elonmusk) December 15, 2024
We need to rethink how messaging, including email, works overall. https://t.co/6wZAslJLTc
اس بحث کا آغاز، ایکس صارف نیما اوجی کی پوسٹ سے ہوا جس میں انہوں نے x.com@ ای میل ایڈریس کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ صرف ایک x.com@ ای میل ایڈریس ہی مجھے Gmail استعمال کرنے سے روک سکتا ہے! اوجی کی پوسٹ پر مسک نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ خیال دلچسپ ہے۔ ہمیں دوبارہ غور کرنے کی ضرورت ہے کہ ای میل اور پیغام رسانی مجموعی طور پر کیسے کام کرتی ہے۔ اس کے فوراً بعد، مقبول X صارف DogeDesigner نے "ایکس میل Xmail" سروس کے خیال کو "دلچسپ" قرار دیا۔ مسک نے اس کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ "یہ میرے منصوبہ میں شامل ہے۔"
ایکس میل سروس کے امکان نے پورے پلیٹ فارم پر جوش و خروش پایا جارہا ہے۔ ہزاروں ایکس صارفین نے اس نئی ممکنہ سروس کیلئے اپنی حمایت اور جوش و خروش کا اظہار کیا۔ صارفین نے اس سروس کو جلد متعارف کروانے کا مطالبہ کیا۔ کچھ صارفین نے اپنے تخیل کو مزید بڑھاتے ہوئے، مسک کی اگلی بڑی اختراع کے طور پر "xPhone" کا آئیڈیا پیش کیا۔
اگر ایکس میل لانچ کیا جاتا ہے تو یہ ایکس کے لئے ایک اہم تبدیلی ہوگی۔ مسک کی قیادت میں، ایکس میں ڈیجیٹل پیمنٹس، طویل پوسٹ اور ویڈیو کالز جیسے نئے فیچرس شامل کئے گئے ہیں۔ یہ نئی ای میل سروس، ایکس کو ایک جامع مواصلاتی پلیٹ فارم بنائے گی اور جو گوگل کے جی میل اور مائیکروسافٹ کے آؤٹ لک ای میل سروس کا مقابلہ کرے گا۔