• Thu, 12 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایلون مسک کی مجموعی دولت ۴۰۰ بلین ڈالر سے تجاوز، اس سنگ میل تک پہنچنے والے پہلے شخص بن گئے

Updated: December 12, 2024, 7:00 PM IST | Inquilab News Network | Washington

حال ہی میں ایک کامیاب معاہدے کی وجہ سے مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی مالیت تقریباً ۳۵۰ بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

بلومبرگ کے مطابق،دنیا کے امیر ترین شخص اور ٹیسلا کے سی ای او، ایلون مسک نے ایک اور سنگ میل کو عبور کرلیا۔ ۵۳ سالہ صنعتکار کی مجموعی مالیت ۴۰۰ بلین ڈالر تک پہنچ گئی جس کے بعد وہ اس ہندسہ کو پار کرنے والے پہلے شخص بن گئے ہیں۔ بدھ کو ٹیسلا کے حصص بدھ کو ریکارڈ بلندی پر بند ہوئے اور اختتامی وقت پر ۷۷ء۴۲۴ ڈالر تک پہنچ گئے۔ وال اسٹریٹ جرنل کے مطابق، مسک کے مصنوعی ذہانت کے اسٹارٹ اپ ایکس اے آئی xAI کی ویلیو میں نومبر میں نئے فنڈنگ راؤنڈ کے درمیان دگنا اضافہ ہوا اور اس کی قدر میں کچھ ماہ قبل کے مقابلے، ۵۰ بلین ڈالر کا اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ: صدر ڈو نالڈ ٹرمپ کا سوشل میڈیا پر کنیڈا کے وزیر اعظم کو گورنر کہہ کر طنز

بلومبرگ نے منگل کو بتایا کہ حال ہی میں ایک کامیاب معاہدے کی وجہ سے مسک کی دولت میں تقریباً ۲۰ بلین ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے بعد ان کی راکٹ کمپنی اسپیس ایکس SpaceX کی مالیت تقریباً ۳۵۰ بلین ڈالر تک پہنچ گئی۔ اسپیس ایکس اور اس کے سرمایہ کاروں نے ۲۵ء۱ بلین ڈالر کے اندرونی حصص خریدنے کا معاہدہ کیا۔ گزشتہ ماہ، امریکی صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی جیت کے بعد یہ پیش رفت سامنے آئی ہے۔ واضح رہے کہ ایلون مسک نے صدارتی انتخابات میں ڈونالڈ ٹرمپ کی حمایت کی تھی۔ ان کی جیت کے بعد مسک کی دولت میں زبردست اضافہ ہوا ہے۔ ڈونالڈ ٹرمپ کی پشت پناہی نے پچھلے چند ہفتوں میں مسک کے منصوبوں کو فروغ دیا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سعودی عرب، ورلڈ کپ ۲۰۳۴ء کا میزبان؛ فیفا نے اعلان کیا

ایلون مسک، ٹیسلا اور اسپیس ایکس کے سی ای او کے ساتھ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کے مالک اور نیورا لنک Neuralink، ایکس اے آئی xAI اور بورنگ کمپنی سمیت کئی کامیاب کمپنیوں کے سی ای او ہیں۔ اس کے علاوہ، وہ ٹرمپ انتظامیہ میں وویک راما سوامی کے ساتھ ایک نئے ’محکمہ برائے حکومتی کارکردگی Department of Government Efficiency‘ کی نگرانی کریں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK