دبئی کی ایئرلائنس امیریٹس نے لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی کے دھماکوں کے بعد اپنےطیارں سے واکی ٹاکی اور پیجر لے جانےپر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایمریٹس نے خطے میں تنازع کے سبب مشرقی وسطیٰ میں جانے والی اپنی پرازوں کی منسوخی میں توسیع کی ہے۔
EPAPER
Updated: October 05, 2024, 5:03 PM IST | New Delhi
دبئی کی ایئرلائنس امیریٹس نے لبنان میں پیجر اور واکی ٹاکی کے دھماکوں کے بعد اپنےطیارں سے واکی ٹاکی اور پیجر لے جانےپر پابندی عائد کر دی ہے۔ ایمریٹس نے خطے میں تنازع کے سبب مشرقی وسطیٰ میں جانے والی اپنی پرازوں کی منسوخی میں توسیع کی ہے۔
امیریٹس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ ’’دبئی اور دبئی کے ذریعے ایمریٹس کی پروازوں میں سفر کرنے والے مسافراپنے سامانوں میں واکی ٹاکی یا پیجر نہیں لے جاسکیں گے۔‘‘ خیال رہے کہ ایک ہفتے قبل اسرائیل اور لبنان میں تنازع میں اضافہ ہواہے۔لبنان کے کئی مقامات پر حزب اللہ کی جناب سے استعمال کی جانے والی کئی واکی ٹاکی اور پیجر پھٹ گئے تھے جس کے سبب ۳۸؍ افراد جاں بحق ہوئے تھے جن میں حزب اللہ کے جنگجو بھی شامل تھے۔ان دھماکوں کے سبب ۳؍ ہزار افراد زخمی ہوئے تھے۔
غزہ: شہریوں کی تکلیفیں ختم کرنے کیلئے انسانی امداد کی ترسیل بڑھائی جائے:ایم ایس ایف
جمعہ کو امیریٹس کی جانب سے جاری کئے گئے بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ’’اگر کسی بھی مسافر کے بیگ یا چیک شدہ سامان میں یہ آلات پائے گئے تو اسے دبئی پولیس ضبط کر لے گی۔‘‘ امیریٹس، جو دبئی کی بڑی ایئرلائنس کی فہرست میں شمار کی جاتی ہے، نے اعلان کیا ہے کہ منگل تک عراق اور ایران جانے والی اس کی پروازیںمعطل رہیں گی۔خیال رہے کہ پہلی مرتبہ امیریٹس نے ایران کے اسرائیل پر میزائلوں کی بارش کرنے کے بعد یہ اعلان کیا تھا۔ امیریٹس کے مطابق اردن جانے والی اس کی پروازیں، جو فی الحال معطل کی گئی ہیں، اتوار سے شروع کر دی جائیں گی۔تاہم، لبنان جانے والی امیریٹس کی پروازیں ۱۵؍ اکتوبر تک معطل رہیں گی۔ خیال رہے کہ لبنان میں اسرائیل کے حملے جاری ہیں۔