• Tue, 29 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

انگلش چینل میں کشتی پلٹنے سے ایک ہندوستانی شخص ہلاک

Updated: October 28, 2024, 9:05 PM IST | Paris

رواں سال ۲۰۲۴ء تارکینِ وطن کی ہلاکتوں کے سلسلے میں سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔ اتوار کو ایک ہندوستانی شخص کی موت کے ساتھ اس سال کل ہلاکتوں کی تعداد ۵۶ تک پہنچ گئی ہے۔

Photo: X
تصویر: ایکس

اتوار کی صبح، انگلش چینل کو عبور کرنے کی کوشش کے دوران تارکینِ وطن کی ایک کشتی پلٹ گئی جس میں سوار ایک ہندوستانی شخص کی موت ہوگئی۔ فرانسیسی حکام نے بتایا کہ تارکینِ وطن کی کشتی کی حالت خستہ تھی۔ فرانسیسی ساحل سے روانگی کے فوراً بعد ہی کشتی پلٹ گئی۔ کشتی میں سوار مہاجرین تیر کر ساحل تک پہنچے لیکن تمام مسافر لائف جیکٹ سے لیس نہیں تھے۔
فرانسیسی حکام کے مطابق، اس حادثہ کی وجہ سے متاثرہ ہندوستانی شخص کو۔دل کا دورہ پڑا۔ پولیس نے ساحل سمندر پر اس کے سینہ کا مساج کیا لیکن وہ اس کی جان نہیں بچا پائے۔ اس معاملہ میں مزید انکوائری کی جارہی ہے۔ انگلش چینل اور فرانسیسی پانیوں کی نگرانی کرنے والے میری ٹائم پریفیکچر کے مطابق، ۲۰۱۸ء کے بعد چھوٹی کشتیوں میں انگلش چینل عبور کرنے کی کوشش کرنے والے تارکینِ وطن کی ہلاکتوں میں اضافہ ہوا ہے اور اس معاملہ میں رواں سال ۲۰۲۴ء سب سے زیادہ ہلاکت خیز ثابت ہوا ہے۔ اِس اتوار کو ہندوستانی شخص کی موت کے ساتھ رواں سال کل ہلاکتوں کی تعداد ۵۶ تک پہنچ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: کیرلا کے وزیراعلیٰ کی جماعت اسلامی پر تنقید، مسلم یونین لیگ کو بھی نشانہ بنایا

واضح رہے کہ تنازعات اور غربت سے بھاگنے والے تارکینِ وطن، کیلیس کے پاس فرانسیسی ساحل کے ذریعے برطانیہ پہنچنے کی کوشش کرتے ہیں۔ یورپ میں پناہ گزینوں کے تئیں سخت قوانین، زینو فوبیا اور تارکین وطن کے ساتھ امتیازی سلوک کی وجہ سے بیشتر تارکین وطن شمالی یورپ کی طرف راغب ہو رہے ہیں۔ برطانوی حکومت کے مہاجر دشمن رویہ کے باوجود تارکین وطن کا خیال ہے کہ انہیں وہاں زیادہ اور بہتر مواقع ملیں گے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK