• Sat, 25 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

ایتھوپیا: مٹی کے تودے گرنے سے ہلاکتوں کی تعداد ۱۴۶؍ ہوگئی، سرچ آپریشن جاری

Updated: July 23, 2024, 2:41 PM IST | Inquilab News Network | Addis Ababa

گزشتہ دن ایتھوپیا کے گوفا زون نامی علاقے میں تیز بارش کے سبب مٹی کے تودے گرنے سے کئی افراد اس کی زد میں آگئے ہیں۔ یہاں ہلاکتوں کی تعداد ۵۵؍ سے بڑھ کر ۱۴۶؍ ہوگئی ہے۔ امدادی کارکنان لوگوں کو محفوظ مقامات پر پہنچا رہے ہیں نیز مٹی میں دبے لوگوں کو نکالنے کا کام بھی جاری ہے۔

Relief work is going on in the affected area. Photo: X
متاثرہ علاقے میں راحت رسانی کا کام جاری ہے۔ تصویر: ایکس

مقامی حکام کے مطابق ایتھوپیا کے ایک دور افتادہ حصے میں مٹی کے تودے گرنے سے کم از کم ۱۴۶؍ افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ایک مقامی منتظم دگماوی آئیلے نے بتایا کہ جنوبی ایتھوپیا کے کینچو شاچا گوزدی ضلع میں مٹی کے تودے گرنے کے متاثرین میں چھوٹے بچے اور حاملہ خواتین بھی شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھئے: امریکہ میں صدارتی امیدوار کی دوڑ دلچسپ مرحلے میں

گوفا زون کمیونیکیشن آفس کے سربراہ کاساہون ابینیہ نے بتایا کہ اس حادثے میں مہلوکین کی تعداد ۵۵؍ سے بڑھ کر ۱۴۶؍ ہوگئی ہے۔ علاقے میں تلاشی کی کارروائیاں جاری رہیں۔ واضح رہے کہ گوفا زون انتظامی علاقہ ہے جہاں مٹی کے تودے گرے۔


امدادی کارکنان تیزی سے متاثرین کو محفوظ مقامات تک پہنچانے کی کوشش کررہے ہیں۔ تودے کے نیچے سے کم از کم ۵؍ افراد کو زندہ نکالا گیا ہے۔ متاثرین میں ایسے بچے بھی ہیں جن کے پورے خاندان ختم ہوگئے ہیں۔ واضح رہے کہ ایتھوپیا میں بارش کی وجہ سے لینڈ سلائیڈنگ عام ہے۔ یہاں موسم باراں جولائی تا ستمبر رہتا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK