Inquilab Logo Happiest Places to Work

۱۶؍ سال سے کم عمر صارفین فیس بک، انسٹاگرام لائیو فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے

Updated: April 08, 2025, 10:29 PM IST | Washington

میٹا کے اعلان کے مطابق آئندہ چند ہفتوں میں ۱۶؍ سال سے کم عمر صارفین فیس بک اور انسٹاگرام پر والدین کی اجازت کے بغیر لائیو فیچر استعمال نہیں کرسکیں گے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

میٹا نے منگل کو اعلان کیا کہ اب ۱۶؍ سال سے کم عمر کے صارفین والدین کی اجازت کے بغیر لائیو اسٹریم فیچر استعمال نہیں کر سکیں گے۔ میٹا کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ انسٹاگرام پر ٹین اکاؤنٹس فیچر کی اپ ڈیٹس کے تحت ۱۶؍ سال سے کم عمر کے صارفین بھی نجی پیغامات میں ’’خودکار دھندلا پن‘‘ فیچر غیر فعال نہیں کر سکیں گے۔ ٹین اکاؤنٹس فیچر کو فیس بک اور میسنجر تک بڑھایا جائے گا۔ نئے اپ ڈیٹس کو آنے والے مہینوں میں سب سے پہلے امریکہ، برطانیہ، کنیڈا اور آسٹریلیا میں آزمایا جائے گا۔

یہ بھی پڑھئے: ۱۳؍ ہزار سال قبل معدوم ہوگئے ’’ڈائر وولف‘‘ کی واپسی، دنیا حیران

واضح رہے کہ انسٹاگرام نے گزشتہ ستمبر میں ٹین اکاؤنٹس فیچر متعارف کرایا تھا، جس کا مقصد نابالغوں اور نوعمروں کے پلیٹ فارم کے استعمال کو محدود کرنا اور حفاظتی اقدامات کو بڑھانا تھا۔ یہ اقدام بہت سے ممالک میں ایک خاص عمر سے کم عمر کے سوشل میڈیا کے استعمال کو محدود کرنے یا اس پر پابندی لگانے کے دباؤ کے درمیان سامنے آیا ہے۔ ایسی ہی ایک تحقیق میں نوجوان ذہنوں کے سوشل میڈیا کے استعمال کے خطرات کی طرف اشارہ کیا گیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK