• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

پنجاب کے کچھ علاقوں میں ۱۶؍ فروری تک انٹرنیٹ خدمات معطل

Updated: February 15, 2024, 4:03 PM IST | New Delhi

وزرات داخلہ کے حکم پر کسانوں کے احتجاج کو مد نظر رکھتے ہوئے پنجاب کے کچھ اضلاع میں ۱۶؍ فروری تک انٹرنیٹ خدمات معطل رہیں گی۔ وزرات داخلہ نے ۱۲؍ فروری کو یہ احکامات جاری کئے تھے۔ اس حکم کے مطابق عوامی تحفظ کیلئے کچھ اضلاع میں انٹرنیٹ خدمات عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں۔

Farmers have blocked the railway track. Photo: PTI
کسانوں نے ریلوے ٹریک بلاک کر دیا ہے۔ تصویر: پی ٹی آئی

وزرات داخلہ کے حکم پر پنجاب پٹیالہ کے سنگرور اور فتح گڑھ اضلاع کے متعدد علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل کی ہیں۔وزرات داخلہ نے احکامات ۱۲؍ فروری کو جاری کئے تھے۔خیال رہے کہ یہ فیصلہ کسانوں کے دہلی چلو آندولن کے درمیان سامنے آیاہے۔وزرات داخلہ کے حکم کے مطابق ان علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل کی گئی ہیں جوپولیس اسٹیشن کے احاطے میں آتے ہیں جن میں پٹیالہ میں شترانہ، سمانہ، گھنور، دیوی گڑھ اور بلبھیرا، اورسنگرور اور فتح گڑھ اضلاع کے پولیس اسٹیشن کے اندرآنے والے علاقے جیسے خانوری، مونک، لہرا، سنم اور چجلی میں انٹرنیٹ خدمات ۱۶؍ فروری تک معطل رہیں گی۔

یہ بھی پڑھئے: کسان چلو آندولن: دہلی اور ہریانہ کے درمیان ۲؍سڑکیں بند، ٹریفک متاثر

 ۱۲؍ فروری کو اس ضمن میں جو احکامات جاری کئے گئے تھے اس کے مطابق انڈین ٹیلی گراف ایکٹ ۱۸۸۵ء کے سیکشن ۷؍ کے مطابق عوامی تحفظ اور عوامی ایمرجنسی کو رونما ہونے سے روکنے کیلئے ان احکامات کی پاسداری کرنا ضروری ہے۔
ان احکامات کے مطابق ۱۲؍ فروری کو ۶؍ بجے سے ۱۶؍ فروری کو ۱۲؍ بجے تک ان علاقوں میں انٹرنیٹ خدمات معطل ہو گی۔خیال رہے کہ ہریانہ حکومت نے بھی کچھ علاقوں میں کسانوں کے احتجاج کو مدنظر رکھتے ہوئے انٹرنیٹ خدمات معطل کی ہیں۔ واضح رہے کہ سمیوکت کسان مورچا اور کسان مزدور مورچا کی قیادت میں ۲۰۰؍ سے زائد کسانوں کی تنظیموں نے مرکز پر اپنے مطالبات منوانے کا دباؤ ڈالنے کیلئے کسان چلو آندولن شروع کیا ہے۔آندولن کے پہلےدن کسانوں اور پولیس کے درمیان ہریانہ کے امبالا کے نزدیک تصادم ہوا تھا۔ ہریانہ پولیس نے کسانوں کوروکنے کیلئے ان پر آنسو گیس کے گولے داغے تھے۔  

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK