• Sun, 29 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

اسٹارڈسٹ کے بانی ناری ہیرا ۸۶؍ سال کی عمر میں انتقال کر گئے

Updated: August 24, 2024, 9:04 PM IST | Mumbai

فلم پروڈیوسر صحافی اور مگنا پبلشنگ کے بانی ناری ہیرا کا ۸۶؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ناری ہیرا ہندوستانی میڈیا انڈسٹری کا اہم نام تھے جو اپنی مشہور میگزین اسٹارڈسٹ اور سیوی وغیرہ کیلئے جانے جاتے تھے۔

Film producer Nari Hera. Photo: INN
فلم پروڈیوسر ناری ہیرا۔ تصویر: آئی این این

فلم پروڈیوسر، صحافی اور مگنا پبلشنگ کے مالک ناری ہیرا کا ۸۶؍ سال کی عمر میں انتقال ہو گیا ہے۔ ہیرا ہندوستانی میڈیا انڈسٹری کا اہم نام تھے جو اپنی مشہور میگزین ، اسٹارڈسٹ، سیوی، شوٹائم، سوسائٹی اور ہیلتھ وغیرہ کیلئے جانے جاتے تھے۔ ناری ہیرا نے بطور پرڈیوسر فلم انڈسٹری میں  اہم خدمات انجام دی تھیں۔ ان کے اہل خانہ کے سرکاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ’’ہم غم کے ساتھ ناری ہیرا کی موت کی خبر دے رہے ہیں۔وہ نہ صرف پرنٹ میڈیا کے سرخیل تھے بلکہ ایک بہترین شخص اورباپ بھی تھے۔ وہ ہمیں دل شکستہ چھوڑ کر چلے گئے ہیں۔‘‘انہوں نے اپنے پروڈکشن ہاؤس مگنا فلمز کے ذریعے کئی فلمیں پروڈیوس کی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: عباس انصاری کو ہائی کورٹ سے ضمانت، رہائی ابھی نہیں

۱۹۳۸ء کو ناری ہیرا کراچی(موجودہ پاکستان ) میں پیدا ہوئے تھے۔ تقسیم ہند کے بعد ان کےاہل خانہ نے  ممبئی نقل مکانی کر لی تھی ۔انہوں نے بطور صحافی اپنے کریئر کی شروعات کی تھی اور بعد میں پبلشنگ کی دنیا میں اپنی قسمت آزمائی تھی۔ انہوں نے اپنی میگزین اسٹارڈسٹ ۱۹۷۱ء میں لانچ کی تھی۔ ان کی اس میگزین کو کافی شہرت حاصل ہوئی تھی۔ ناری ہیرانے ہندوستانی پبلشنگ میں اہم خدمات انجام دینے کیلئے متعدد اعزازات اپنے نام کئے تھے۔ انڈین میگزین کانگریس نے انہیں ’’لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ‘‘ بھی تفویض کیا تھا۔ان کی موت پر متعدد صحافیوں اور اہم شخصیات نے اظہار غم کیا ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK