• Fri, 31 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

فلموں کے سابق اسٹنٹ مین کی کرتب بازی کا ویڈیووائرل ،پولیس میں شکایت درج

Updated: December 28, 2024, 10:58 PM IST | Saadat Khan | Mumbai

میراروڈ کے اسٹنٹ مین ابراہیم شیخ نےوضاحت کی کہ وہ اسکوٹرپر تفریحاً اسٹنٹ کررہے تھے، عوام سے ایسا نہ کرنے کی درخواست کی

Ibrahim Sheikh`s scooter stunt, the video of which has gone viral. Photo: INN
ابراہیم شیخ کا اسکوٹرپراسٹنٹ جس کا ویڈیو وائرل ہوگیا ہے۔ تصویر: آئی این این

یہاں رہنے والے فلموں کے سابق اسٹنٹ مین ابراہیم شیخ پر میرا بھائندر وسئی ویرار (ایم بی وی وی) پولیس نے اسکوٹر پر خطرناک `سوئچ بیک( اسکوٹر پر اُلٹا بیٹھ کر) اسٹنٹ کرنے سےمتعلق وائرل ہونے والے ویڈیوکی بنیاد پر تیز رفتار ڈرائیونگ کاکیس درج کیا ہے۔ ان پر ۲۰۰۰؍روپے کا جرمانہ عائد کیاگیاہے۔۲۴؍ سال تک فلموں میں اسٹنٹ کرنے والے ابراہیم شیخ کے مطابق’’ میں تفریح کے طورپر میرا روڈ کے بیک روڈ پر اسٹنٹ کر رہا تھا۔ کسی نے ویڈیو بناکر اسےانسٹاگرام پر وائر ل کر دیاجس کی وجہ  پولیس نے میرے خلاف کیس درج کیا ہے۔ میں نے جرمانہ کی رقم اداکردی ہے۔ پولیس سے میں نے کہا کہ میں پیشہ وارانہ اسٹنٹ مین ہوں ۔ ۲۴؍ سال تک میں نے بالی ووڈ میں اسٹنٹ کیا ہے۔ میرا مقصد اسٹنٹ کے ذریعہ عوام کو متوجہ کرنا ہرگز نہیں تھا۔ میں تفریحاً اسٹنٹ کررہا تھامگر کسی نے اسکوٹر پر اُلٹا بیٹھ کر اسٹنٹ کرنے والا میرا ویڈیو بناکر وائرل کردیا جس پر سخت تنقید کی گئی اورسڑک حادثہ کےتعلق سے خدشات ظاہر کئے گئے  جبکہ میرا ایساکوئی ارادہ نہیں تھا لہٰذا عوام سے درخواست ہےکہ وہ میرا ویڈیو دیکھ کر اس طرح کی کوئی کوشش نہ کریں ورنہ ان کی جان کو خطرہ لاحق ہوسکتاہے۔

یہ بھی پڑھئے: رے روڈ کے نئے بریج کی تکنیکی خامیوں سے مقامی افراد ناراض

انہوں نے یہ بھی کہا کہ’میں نے بالی ووڈ فلموں میں کئی طرح کے اسٹنٹ کئےہیں لیکن ۲۰۱۵ء میں ایک حادثے میں شدید طورپر زخمی ہونے کےبعد میں نے فلم انڈسٹری چھوڑ دی۔ گھر والوں کی کفالت کیلئےاب جو کام ملتاہے وہ کرلیتا ہوں۔ میں نے نوجوانی میں ا سٹنٹ رائیڈنگ سیکھی تھی۔ فری اسٹائل اسٹنٹ میں بھی مہارت حاصل ہے۔ میں نے اپنے شوق کو پیشے میں بدل دیا اور بالی ووڈ کیلئے اسٹنٹس کئے۔فلم ’دھوم ‘کے علاوہ اشتہارات اور ٹی وی سیریلوں میں پرفارم کیا ہے۔‘‘کاشی میرا روڈٹریفک ڈویژن ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ابراہیم شیخ کے خلاف مقدمہ درج کر لیاگیا ہے۔سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو میں ایک اسکوٹر سوار کو لاپروائی سےاسٹنٹ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔ سوار بغیر ہیلمٹ پہنے اسکوٹر پر پیچھے کی طرف بیٹھا ہوا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK