• Mon, 30 December, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بینکوں میں ڈپازٹس میں کمی پر تشویش کا اظہار

Updated: August 11, 2024, 12:19 PM IST | Inquilab News Network | New Delhi

وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن کا بینکوں میں ڈپازٹس میں کمی پر تشویش کا اظہار، بینکوں کو کچھ نیا کرنے کا مشورہ دیا۔

RBI Governor Shaktikanta Das and Finance Minister Nirmala Sitharaman. Photo: PTI
آربی آئی کے گورنر شکتی کانت داس اوروزیر خزانہ نرملا سیتا رمن۔ تصویر :پی ٹی آئی

مرکزی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے سنیچر کو قومی دارالحکومت میں ریزرو بینک آف انڈیا (آر بی آئی) کے سینٹرل بورڈ آف ڈائریکٹرس کے اراکین کی میٹنگ میں شرکت کی۔ یہ میٹنگ مرکزی بجٹ۲۵۔ ۲۰۲۴ء اور فنانس بل کی منظوری کے فوراً بعد ہوئی۔ 
حکومت نے فنانس بل کے ذریعے پارلیمنٹ میں کچھ ترامیم بھی پیش کی ہیں۔ اس میٹنگ میں آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس اور بینک کے دیگر بورڈ ممبران نے بھی شرکت کی۔ خیال کیا جا رہا ہے کہ اس اجلاس میں بجٹ کی دفعات اور ملک کی موجودہ معاشی صورتحال بحث کا مرکز رہے گی۔ 
  میٹنگ کے بعد وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے بینکوں کی کمزور ڈپازٹ گروتھ پر تشویش کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہاکہ `بینکوں کو کچھ اختراعی اور پرکشش پورٹ فولیو لانے کے بارے میں سوچنا چاہیے، تاکہ زیادہ سے زیادہ لوگ بینکوں میں رقم جمع کروائیں۔ اس وقت عوام کے پاس زیادہ منافع حاصل کرنے کیلئے بینکوں سے بہت سے اچھے اختیارات ہیں۔ اسٹاک مارکیٹ بھی ان میں سے ایک ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسٹاک مارکیٹ میں خردہ سرمایہ کاری میں تیزی سے اضافہ ہوا ہے۔ 

یہ بھی پڑھئے:راج ٹھاکرے کی شرد پوار اور ادھو ٹھاکرے کو دھمکی

اسی وقت آر بی آئی کے گورنر شکتی کانت داس نے بینکوں میں غیر دعویٰ شدہ رقم کے بارے میں بات چیت کی۔ انہوں نے کہاکہ `گزشتہ سال ہم نے ایک خصوصی مہم شروع کی تھی۔ اس میں تمام بینکوں کو مشورہ دیا گیاتھا کہ وہ اپنے پاس موجود غیر دعویدار رقم کے بارے میں معلومات حاصل کریں اور اسے ان کے اہل خانہ کو واپس کرنے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ اس معاملے میں پیش رفت تسلی بخش رہی ہے۔ اس سے قبل۷؍ اگست کو وزیر خزانہ نے مرکزی بجٹ پر اعتماد کا اظہار کیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت قوانین اور دیگر طریقہ کار کو آسان بنانا چاہتی ہے۔ اس کے ذریعے ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور روزگار کے مزید مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ سیتا رمن نے کہا کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا وژن ملک میں ایک سادہ، موثر اور منصفانہ ٹیکنالوجی پر مبنی ٹیکس نظام تشکیل دینا ہے۔ 
 وزیر خزانہ نے کہاکہ `اسی لئے ہم ٹیکس کے نظام کو آسان بنانا اور عمل کی پیچیدگیوں کو دور کرنا چاہتے ہیں۔ اس سے ٹیکس دہندگان پر قواعد پر عمل کرنے کا بوجھ کم ہوگا۔ ہم اس سمت میں مزید کام کرتے رہیں گے۔ اس سے ترقی کی رفتار تیز ہوگی اور روزگار کے مواقع بھی پیدا ہوں گے۔ نرملا سیتا رمن نے۲۳؍ جولائی کومرکزی بجٹ پیش کیا تھا۔ 

 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK