Updated: December 27, 2024, 1:02 PM IST
| New Delhi
بیورو آف سیول ایوی ایشن نے طیاروں میں سیکوریٹی چیکس کے مسئلے کو حل کرنے کیلئے کیبن بیگ کیلئے نئے اصول و ضوابط وضع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ ان ضوابط کے تحت ایئر انڈیا کے طیارے میں مسافر صرف ایک کیبن بیگ لے جاسکیں گے جبکہ انڈیگو کےمسافروں کو ایک ذاتی اور ایک کیبن بیگ لے جانے کی اجازت ہوگی۔
بیورو آف سیول ایوی ایشن نے سیکوریٹی نے طیاروں میں ہاتھ میں اٹھائے جانے والے سامانوں کیلئے نئےاصول و ضوابط نافذکرنے کامنصوبہ بنا رہی ہے جس کا مقصد سفر کو آسان بنانا اور تحفظ کو بہتر بنانا ہے۔ حکومت ہندوستان اور دنیا بھر کے تمام ایئرپورٹس پر مسافروں کی تعداد کو بڑھانے کیلئے یہ حفاظتی اقدامات کر رہی ہے۔ نئے قوانین کے تحت مسافروں کوکیبن میں ایک سے زیادہ بیگ لانے کی اجازت نہیں ہوگی ۔ تاہم، منظور شدہ بیگ کے علاوہ تمام بیگوں کی تلاشی لی جائے گی۔ ایئر انڈیا اورانڈیگو نے نئے اصول و ضوابط کی تعمیل کرنے کیلئے اپنی پالیسیوں میں ترمیم کرنے کا فیصلہ کیاہے۔ ایئر انڈیا میں پریمیم اکنامی کلاسیز اور اکنامی کلاسیز میں مسافروں کو ہاتھ میں اٹھائے جانے والا سامان ۷؍ کلو تک لے جانے کی اجازت ہوگی۔
فرسٹ اور بزنس کلاس کے مسافروں کو ہاتھ میں ۱۰؍ کلو تک کا سامان لے جانے کی اجازت ہوگی۔ ہاتھ میں لئے جانے والے بیگ کی لمبائی ۴۰؍سینٹی میٹر، چوڑائی ۲۰؍ سینٹی میٹر اور اونچائی ۵۵؍ سینٹی میٹر ہونی چاہئے۔
یہ بھی پڑھئے: مدھیہ پردیش: ڈیلیوری ایجنٹ کو سانتا کلاز کاسٹیوم اتارنے پر مجبور کیا گیا، انٹرنیٹ پر ویڈیو وائرل
انڈیگو سے سفر کرنے والے مسافروں کیلئے ہدایات
انڈیگو سے سفر کرنےوالے مسافر صرف ایک بیگ لے جاسکتے ہیں۔ انڈیگو میں لے جانے والے بیگوں کی لمبائی ۱۱۵؍ سینٹی میٹر اور وزن ۷؍ کلومیٹر سےزیادہ نہیں ہونا چاہئے۔ مزید برآںکہ مسافر اپنے ساتھ ایک ذاتی بیگ لے جاسکتے ہیں جن میں پرس، لیپ ٹاپ بیگ اور اس جیسی دیگر چیزیں شامل ہیں۔ تاہم، ایسے پرس کاوزن ۳؍ کلومیٹر ہونا ضروری ہوگا۔ انڈیگو کے مسافروں کو ایک ذاتی اور ایک کیبن بیگ لے جانے کی اجازت دی گئی ہے۔ خیال رہے کہ فضائی سفر میں اضافہ ہونے کے بعد مسافروں کی تعداد بڑھنے کی وجہ سے سیکوریٹی چیکس میں تاخیر ہوتی ہے۔