• Thu, 28 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

بارش کے سبب صحارا ریگستان کے کچھ حصوں میں۵۰؍ برسوں کے بعد سیلاب جیسی صورتحال

Updated: October 12, 2024, 7:32 PM IST | New Delhi

گزشتہ دنوں براعظم افریقہ کے صحارا ریگستان میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور ریت کے ٹیلوں اور کھجور کے درختوں کے درمیان پانی کی چھوٹی چھوٹی جھیلیں بن گئیں۔

Small lakes of water can be seen. Photo: X
پانی کی چھوٹی چھوٹی جھیلیں دیکھی جاسکتی ہیں۔ تصویر: ایکس

گزشتہ دنوں براعظم افریقہ کے صحارا ریگستان میں موسلادھار بارش کے بعد سیلابی صورتحال پیدا ہوگئی اور ریت کے ٹیلوں اور کھجور کے درختوں کے درمیان پانی کی چھوٹی چھوٹی جھیلیں بن گئیں۔ خیال رہے کہ صحارا ریگستاں کا شمار دنیا کے خشک ترین مقامات میں ہوتا ہے۔ یہاں موسم گرما کے آخر میں معمولی بارش ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھئے: غزہ: سی پی جے کی اسرائیل کی صحافیوں کو نشانہ بنانے کی مذمت، جوابدہی کا مطالبہ

مراکش حکومت نے کہا کہ ستمبر میں ۲؍ دن کی بارش کئی علاقوں میں سالانہ اوسط سے کہیں زیادہ تھی۔ یہ ایسے علاقے ہیں جہاں سالانہ ۱۰؍ انچ بارش ہوتی ہے۔ سیلابی صورتحال سے دوچار ہونے والے علاقوں میں ’’طاطا‘‘ کا نام قابل ذکر ہے۔ 

بارش کے نتیجے میں صحرا میں سیلابی صورتحال۔ تصویر: ایکس

مراکش کے دارالحکومت رباط سے ۴۵۰؍ کلومیٹر کی دوری پر واقع گاؤں تاكونيت میں ۲۴؍ گھنٹوں میں ۹ء۳؍انچ سے زیادہ بارش ریکارڈ کی گئی۔ سیلاب کے سبب مراکش کے رہائشی علاقے زاکورہ اور طاطاکے درمیان اریقی جھیل کی سطح آب بڑھنے لگی ہے جو گزشتہ ۵۰؍ برسوں سے خشک ہے۔ مسلسل چھ سال کی خشک سالی نے مراکش کے بیشتر حصے کیلئے چیلنجز پیدا کر دیئے ہیں جن سے کسانوں کوعلاقہ چھوڑ کر جانا پڑ رہا ہے۔

سیلاب کے درمیان کھجور کے درخت  دیکھے جاسکتے ہیں۔ تصویر: ایکس

ایسے میں موسلادھار بارش ریگستان میں زیر زمین پانی کے بڑے آبی ذخائر کو بھرنے میں مدد کرے گی جن پر صحرائی برادریاں پانی کی فراہمی کیلئے انحصار کرتی ہیں۔ تاہم، یہ واضح نہیں ہے کہ ستمبر کی بارش مراکش میں خشک سالی کو ختم کرنے کیلئے کتنی کارگر ثابت ہوگی۔ خیال رہے کہ مراکش اور الجیریا میں سیلاب کے نتیجے میں ۲۰؍ افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ کسانوں کی فصلیں تباہ ہوگئی ہیںجس کے سبب حکومت نے بحالی کے فنڈ جاری کئے ہیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK