• Fri, 20 September, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

جنوبی فرانس کے جنگلات میں آگ لگ گئی، ہزاروں افراد نقل مکانی پر مبجور

Updated: August 19, 2024, 8:35 PM IST | Paris

جنوبی فرانس کے دو ساحلی قصبوں میں آگ لگنے کے دو واقعات پیش آئے جس کے بعد انتظامیہ نے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا۔ ان حادثات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔

Photo: INN
تصویر: آئی این این

اتوار کو جنوبی فرانس کے جنگلات میں آگ لگنے کے دو واقعات پیش آئے جس کے بعد انتظامیہ نے فوری ایکشن لیتے ہوئے جائے واردات کے قریبی علاقوں سے ہزاروں افراد کو محفوظ مقامات پر منتقل کیا گیا۔ سرکاری افسران نے پیر کو بتایا کہ آگ پر قابو پالیا گیا ہے۔ راحتی ٹیم نے ایک بیان میں کہا ہے کہ پرپگنان شہر کے قریب کینٹ این روسلین نامی ساحلی قصبہ میں ایک سیاحتی کیمپنگ کے مقام پر آگ لگ گئی تھی جس کے بعد تقریباً ۳۰۰۰ سیاحوں، جو تعطیلات منانے آئے ہوئے تھے، کو کیمپنگ کے مقام سے سرکاری عمارت میں منتقل کیا گیا۔

یمن: بچوں میں ناقص تغذیہ کی شرح میں گزشتہ سال کے مقابلے ۳۴؍ فیصد اضافہ: یو این

بیان کے مطابق، کئی مقامات پر آگ لگنے کا خدشہ برقرار ہے اس لئے وہاں آگ بجھانے والے دستوں کو تعینات کردیا گیا ہے۔ اتوار کو پیش آئے اس واقعہ کے بعد تقریباً ۶۰۰ آگ بجھانے والے فائر فائٹرز جائے واردات پر پہنچے جن میں سے نصف سے زائد وہاں پورا دن مصروف رہے۔ اسپینی سرحد کے قریب مونٹ پیلئر کے اے ۔۹؍ ہائی وے کے قریب پیش آئے حادثہ میں ۳۰۰ ؍ہیکٹرز (۷۴۰ ؍ایکڑ) زمین کو نقصان پہنچا ہے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK