• Fri, 08 November, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

طالبات کے حفاظتی اقدام کیلئے کمیٹی تشکیل

Updated: August 26, 2024, 1:24 PM IST | Iqbal Ansari | Mumbai

تنظیموں کے مشورہ پر فوری عمل کیاجائے گا :اسکولی تعلیم کے وزیر کااعلان۔

Photo: INN
تصویر : آئی این این

بدلاپور میں ۲؍ کمسن طالبات کے ساتھ ہونے والی درندگی کی چہار جانب مذمت اور تنقیدوں کے بعد حکومت غفلت کی نیند سےبیدار ہوئی اور طالبات کے ساتھ پیش آنے والے ناخوشگوار واقعات کو روکنے کیلئے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔ اس کے ایک حصے کے طور پرخواتین اور بچوں کی ترقی کے کمشنر ڈاکٹر پرشانت نارنوارے کی صدارت میں ایک کمیٹی تشکیل دینے کا اعلان اسکولی تعلیم کے وزیر دیپک کیسرکر نے کیاہے۔ یہ کمیٹی طالبات کے تحفظ کو مزید بہتر بنانے کا کام کرے گی۔ 
 اسکولی تعلیم کے وزیر نے کہاکہ یہ کمیٹی شہریوں، تعلیم اور طالبات کے میدان میں کام کرنے والی غیر سرکاری تنظیموں کی تجاویز کو فوری طور پر سنے گی اور مزید اقدامات کرے گی۔ اسی کے ساتھ تمام اسکولوں کو کمشنریٹ سے منسلک کیا جائےگا۔ ہر اسکول کو کم از کم ایک انٹرایکٹو ٹی دی جائے اور اس کے ذریعے طلبہ کی تربیت کی جائے۔

یہ بھی پڑھئے:کلیان: کئی جگہ کوڑاکرکٹ کا انبار، ۳؍سینیٹری انسپکٹر اور ۹؍صفائی ملازمین کو شو کاز نوٹس جاری

یہ تربیت انٹر ٹینمنٹ ویک کی سرگرمی میں شامل ہونی چاہیے، اچھے اور برے رابطے(ٹچ) کو پہچاننا سیکھیں۔ اس کیلئے ’ماتا بالک سنگھ‘ کی بھی مدد لی جائےگی۔ دیپک کیسرکر کی صدارت میں گزشتہ روز ایک میٹنگ کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر خواتین اور بچوں کی ترقی کی وزیر ادیتی تٹکرے، اسکولی تعلیم کے پرنسپل سیکریٹری آئی اے کندن، انٹیگریٹڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ پروجیکٹ کمشنر کیلاش پگارے موجود تھے جبکہ ویمن اینڈ چائلڈ ڈیولپمنٹ ڈپارٹمنٹ کے پرنسپل سیکریٹری ڈاکٹر انوپ یادو، اسکول ایجوکیشن کمشنر سورج مندھارے، ایس سی ای آر ٹی کے ڈائریکٹر راہل ریکھا ویڈیو کانفرنسگ کے ذریعے میٹنگ میں شریک ہوئے۔ 
 خواتین اور اطفال کی ترقی کی وزیر ادیتی تٹکرے نے کہا کہ نابالغ طالبات کے ساتھ پیش آنے والے واقعات انتہائی افسوسناک ہیں۔ بڑی عمر کے طالب علموں کو دی جانے والی تربیت چھوٹی عمر کی طالبات کیلئے سمجھنا مشکل ہو گا، اس لئے انہیں اینی میٹڈ فلموں کے ذریعے سکھایا جانا چاہیے اور نصاب میں گڈ اینڈ بیڈ ٹچ کو شامل کرنا چاہئے۔ 

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK