Updated: December 20, 2024, 4:20 PM IST
| Haryana
ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کے سربراہ اوم پرکاش چوٹالا کی ۸۹؍ سال کی عمر میں موت ہوگئی ہے۔چوٹالا ملک کے چھٹے نائب وزیر اعظم چودھری دیوی لال کے بیٹے تھے۔ وہ آخری عمر تک سیاست میں فعال تھے۔ وزیر اعظم نریندر مودی اور دیگر سینئر لیڈران نے چوٹالا کی موت پر اظہار تعزیت کیا ہے۔
اوم پرکاش چوٹالا۔ تصویر: آئی این این
ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور انڈین نیشنل لوک دل (آئی این ایل ڈی) کےسربراہ اوم پرکاش چوٹالا ۸۹؍ سال کی عمرمیں گروگرام میں اپنی رہائش گاہ پر موت ہوگئی ہے۔ چوٹالا، جو چودھری دیوی لال کے بیٹے ہیں جنہوں نے ہندوستان کے چھٹے نائب وزیر اعظم اور ۴؍مرتبہ ہریانہ کے وزیر اعلیٰ کے طور پرخدمات انجام دی تھیں۔ چودھری دیوی لال کے دور اقتدار کی شروعات ۱۹۸۹ء میں ہوئی تھی جبکہ ۱۹۹۹ء تا ۲۰۰۵ء ان کے اقتدار کی آخری مدت تھی۔ جنوری ۱۹۳۵ء میں چوٹالا کی پیدائش ہوئی تھی۔ ۲۰۱۳ء میں انہیں ۱۹۹۹ء تا ۲۰۰۰ء ہریانہ میں ایک جونیئر بیسک ٹیچر کی تقرری کیلئے قید کی سزا سنائی گئی تھی۔ چوٹالا تہاڑ جیل، دہلی میں سب سے زیادہ عمروالے (۸۷؍سال ) قیدی تھے۔ انہیں ۲۰۲۱ء میں رہا کیا گیا تھا۔
وزیر اعظم نریندر مودی کا چوٹالاکی موت پر اظہار تعزیت
وزیر اعظم نریندر مودی نے چوٹالا کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے ریاست میںاتنی دہائیوں تک سیاست میں فعال رہنے کے ان کے جذبے کو سراہا ہے۔مودی نے اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر لکھا ہے کہ ’’مجھے ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اوم پرکاش چوٹالا جی کی موت کاسن کر بہت افسوس ہوا۔ وہ کئی برسوں سے سیاست میں فعال تھے اور چودھری دیولی لال جی کے باقی ماندہ کاموں کو نپٹانے کی کوشش کر رہے تھے۔میں ان کے اہل خانہ اور دیگر افراد سے اظہار تعزیت کرتا ہوں۔‘‘
یہ بھی پڑھئے: یوپی حکومت دھرم سنسد میں نفرت انگیز تقریر نہ ہونے کو یقینی بنائے: سپریم کورٹ
بھوپیندر سنگھ ہڈا ، ہریانہ کے سابق وزیر اعلیٰ اور کانگریس کےسینئر لیڈر، نے آئی این ایل ڈی کے سربراہ کی موت پر اظہار تعزیت کرتے ہوئے انہیں اپنا بڑا بھائی قرار دیا ہے اور نشاندہی کی کہ چوٹالا آخری عمر تک سیاست میں فعال تھے۔ ہڈا نے کہا ہے کہ ’’جب اوم پرکاش جی وزیر اعظم تھے میں اس وقت ایل او پی میں تھا۔ ہمارے تعلقات اچھے تھے۔ وہ لوگوں کی خدمت کرتے تھے۔ میں نے کبھی نہیں نہیں سوچا تھا کہ وہ ہمیں اتنی جلدی چھوڑ کر چلے جائیں گے۔ وہ ایک بہترین شخص تھے اور میرے لئے میرے بڑے بھائی کے جیسے تھے۔‘‘
کانگریس کے سینئر لیڈر ملکار جن کھرگےکا اظہار تعزیت
ملکار جن کھرگے نے بھی چوٹالا کی موت پر اظہا ر تعزیت کیا ہے اور نشاندہی کی کہ ’’چوٹالا نے ہریانہ اور ملک کی خدمات کیلئے بہت سی خدمات انجام دی تھیں۔‘‘
کے سی تیاگی کا اظہارتعزیت
جے ڈی (یو) کے لیڈر کے سی تیاگی نے کہا ہے کہ ’’چوٹالا کی موت سے لاکھوں افراد اور ان کے کروڑوں حامیوں کا نقصان ہوگا۔آج ہریانہ کے کسان بےیارومددگار ہوگئے ہیں۔‘‘