Inquilab Logo Happiest Places to Work

اسرو کے سابق چیئرمین کرشنا سوامی کستوری رنگن ۸۴؍ سال کی عمرمیں انتقال کرگئے

Updated: April 25, 2025, 5:56 PM IST | Bangluru

اسروکے سابق چیئرمین کرشنا سوامی کستوری رنگن کا ۸۴؍ سال کی عمرمیں بنگلور،مغربی بنگال میں انتقال ہوگیا ہے۔ ۲۷؍ اپریل ۲۰۲۵ء کو ان کی لاش کورمن انسٹی ٹیوٹ (آر آر آئی) میں آخری دیدار کیلئے رکھا جائے گا۔

Krishnaswamy kasturirangan. Photo: X
کرنشاسوامی کستوری رنگن۔ تصویر: ایکس

اسرو کے سابق چیئرمین کے کرشنا سوامی کستوری رنگن کا آج بنگلور،مغربی بنگال میں ۸۴؍ سال کی عمرمیں انتقال ہوگیا ہے۔ انتقال سب قبل کبھی کبھار ان کی طبیعت خراب رہتی تھی۔ ان کی لاش کو ۲۷؍ اپریل کو رمن ریسرچ انسٹی ٹیوٹ (آ ر آر آئی)میں آخری دیدار کیلئے رکھا جائے گا۔‘‘

کرشنا سوامی کستوری رنگن کون تھے؟
کرشنا سوامی کستوری رنگن نئی تعلیمی پالیسی (این ای پی) کی ڈرافٹنگ کمیٹی کے چیئرمین تھے۔انہوں نے جواہرلال نہرو یونیورسٹی (جے این یو) کے چانسلر کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں اور کرناٹک نالج کمیشن کے چیئرمین تھے۔ انہوں نے ۲۰۰۳ء تا ۲۰۰۹ء راجیہ سبھا کے رکن پارلیمان کے طورپر بھی خدمات انجام دی تھیں۔

یہ بھی پڑھئے: اقوام متحدہ نے پاک و ہند سے حتی الامکان تحمل کا مظاہرہ کرنے کی اپیل کی

بعد ازیں وہ پلاننگ کمیشن آف انڈیا کے رکن بھی رہے تھے۔ کرشنا سوامی کستوری رنگن اپریل ۲۰۰۴ء تا ۲۰۰۹ء نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف ایڈوانسڈ اسٹڈیز، بنگلور کے ڈائریکڑبھی تھے۔

یہ انڈین اسیپس ریسرچ آرگنائزیشن آف انڈیا (اسرو) کے چیئرمین تھے جبکہ حکومت ہند کے سیکریٹری کے طور پر بھی خدمات انجام دی تھیں۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK