• Thu, 31 October, 2024
  • EPAPER

Inquilab Logo

ٹیلی گرام کے سی ای او کی گرفتاری کسی سیاسی رنجش کا نتیجہ نہیں: ایمانوئل میکرون

Updated: August 26, 2024, 9:17 PM IST | Paris

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلی گرام کے سی ای او پاویل دوروف کی گرفتاری کے تعلق سے کہا کہ یہ گرفتاری کسی سیاسی رنجش کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ آزادانہ تفتیش کا نتیجہ تھا۔

French President Emmanuel Macron. Photo: INN
فرانس کےصدر ایمانوئل میکرون۔ تصویر: آئی این این

فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون نے ٹیلی گرام کے سی ای او پاویل دوروف کی گرفتاری کے تعلق سے کہا کہ یہ گرفتاری کسی سیاسی رنجش کا نتیجہ نہیں تھی بلکہ یہ آزادانہ تفتیش کا نتیجہ تھا۔انہوں نے ایکس پر اپنے پوسٹ میں لکھا ہے کہ ’’ان کا ملک (فرانس) اظہار رائے کی آزادی کیلئے پرعزم ہے لیکن شہریوں کے تحفظ اور ان کے بنیادی حقوق کا احترام کرنے کیلئے سوشل میڈیا اور حقیقی زندگی دونوں میں آزادی کو قانونی فریم ورک کے اندر برقرار رکھا جاتا ہے۔

یہ بھی پڑھئے: سوڈان: ریڈ سی اسٹیٹ میں بھاری بارش کے سبب عربات بند ٹوٹا،۶؍ ہلاک افراد کئی لاپتہ

انہوں نے مزید کہا کہ گرفتاری کسی بھی لحاظ سے سیاسی فیصلہ نہیں ہے جبکہ اس معاملے پر فیصلہ کرنا ججوں پر منحصر ہے۔ خیال رہے کہ ٹیلی گرام کے سی ای او پاویل دوروف کو اتوار کو پیرس ، فرانس کے شمال میں ایک ہوائی اڈے سے حراست میں لیا گیا تھا۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK