• Wed, 15 January, 2025
  • EPAPER

Inquilab Logo

سوڈان: ریڈ سی اسٹیٹ میں بھاری بارش کے سبب عربات بند ٹوٹا،۶؍ ہلاک کئی افراد لاپتہ

Updated: August 26, 2024, 9:56 PM IST | Cairo

سوڈان کی ریڈ سی اسٹیٹ میں مسلسل ہورہی تیز بارش کے نتیجے میں علاقے کا عربات بند ٹوٹ گیا جس کے نتیجے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔ مقامی حکام کے مطابق پانی کے تیز بہائو کے سبب ۶۰؍ افراد ہلاک جبکہ متعدد لاپتہ ہیں۔ ساتھ ہی وہ وسائل بھی تباہ ہوگئے جو بے گھر افراد کی امداد کیلئے استعمال ہوتے تھے۔

Arbaat Dam of Red Sea State. Photo: X
سوڈان میں واقع عربات بند۔ تصویر: ایکس

سوڈان کی وزارت صحت کے مطابق ملک کےمشرقی حصے میں واقع ریڈ سی اسٹیٹ  میں ہونے والی موسلا دھار بارش کے نتیجے میں عربات بند ٹوٹ گیا، جس کے نتیجے میں درجنوں افراد پانی کے تیز بہائو میں بہہ گئے، جن کاابھی تک کوئی پتہ نہیں چل سکا۔ریڈ سی اسٹیٹ کے حکام کے مطابق اس بند کے ٹوٹنے سے علاقے میں موجود وہ تمام وسائل برباد ہو گئے جو بے گھر افراد کی امداد کیلئے

یہ بھی پڑھئے: غزہ: اسرائیلی فوجی کے ذریعے قرآنی نسخہ نذرآتش کرنے کی سخت مذمت

استعمال کئے جاتے تھے۔ بیان میں کہا گیا ہے کہ کم از کم ۴؍ افراد کی ہلاکت کی تصدیق ہو چکی ہے،لیکن لا پتہ افراد کی کوئی حتمی تعداد ظاہر نہیں کی۔البتہ مقامی حکام نے سوڈانی نیوز سائٹ ال تغیر کو بتایا کہ ان کے مطابق پانی کے تیز بہائو میں تقریباً ۶۰؍ افراد ہلاک اور کئی لا پتہ ہیں ۔ریڈ سی اسٹیٹ کے آبیاری وزیر عمر عیسیٰ طاہر کے مطابق علاقے میں بڑے پیمانے پر تباہی ہوئی ہے۔

متعلقہ خبریں

This website uses cookie or similar technologies, to enhance your browsing experience and provide personalised recommendations. By continuing to use our website, you agree to our Privacy Policy and Cookie Policy. OK